اسلام آباد: پاکستان میں کورونا سے 12 لاکھ 7 ہزار 508 افراد متاثر ہوئے جبکہ وائرس میں مبتلا 26 ہزار 787 شہری جاں بحق ہو گئے ہیں۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 2 ہزار 988 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ وائرس کا شکار 67 مزید شہری انتقال کر گئے۔
کورونا کی تشخیص کیلئے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 53ہزار158 ٹیسٹ کیے گئے جس سے مجموعی ٹیسٹس کی تعداد 1 کروڑ 85 لاکھ 21 ہزار728 ہوگئی۔ ملک بھر میں کورونا ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آنے کی شرح 5.62فیصد رہی۔
سب سے زیادہ کیسز صوبہ سندھ اوراموات صوبہ پنجاب میں رپورٹ ہوئیں۔ پنجاب میں وائرس سے 4 لاکھ 14 ہزار 390 افراد متاثر جبکہ 12 ہزار 225 جاں بحق ہوئے۔ سندھ میں 4لاکھ 45 ہزار 369 کورونا کیسز اور 7 ہزار 159اموات رپورٹ ہوئیں۔
خیبر پختونخوا میں کورونا سے 1لاکھ 68 ہزار 748 افراد متاثر جبکہ 5 ہزار 270 جاں بحق ہوئے۔ بلوچستان میں کیسز 32 ہزار 591 جبکہ اموات 342 رپورٹ ہوئیں۔ گلگت بلتستان میں 10 ہزار 168 افراد کورونا سے متاثر جبکہ 181جاں بحق ہوئے۔
آزاد جموں و کشمیر میں 33 ہزار 379 افراد کورونا سے متاثر جبکہ 721 جاں بحق ہوئے۔ اسلام آباد میں کورونا سے 1لاکھ 2 ہزار 863 افراد متاثر جبکہ 889 انتقال کر گئے۔ ملک بھر میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 90 ہزار 545 ہو گئی۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 3 ہزار 391 مریضوں نے وائرس کو شکست دے دی جس سے صحتیاب افراد کی تعداد 10 لاکھ 90 ہزار 176 ہوگئی۔ گزشتہ 1 روز میں شرحِ اموات 2.2 فیصد رہی۔
یہ بھی پڑھیں: کورونا کیسز میں اضافہ، کراچی میں پھر لاک ڈاؤن، تقریبات پر پابندی عائد