پاکستان میں کورونا سے 10 لاکھ 29ہزار افراد متاثر، 23 ہزار 360جاں بحق

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان میں کورونا سے 10 لاکھ 29ہزار افراد متاثر، 23 ہزار 360جاں بحق
پاکستان میں کورونا سے 10 لاکھ 29ہزار افراد متاثر، 23 ہزار 360جاں بحق

اسلام آباد: پاکستان میں کورونا سے 10 لاکھ 29 ہزار 811 افراد متاثر ہوئے جبکہ وائرس کے باعث 23 ہزار 360 شہری جاں بحق ہوگئے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 4 ہزار 950 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ 65 مزید افراد انتقال کر گئے۔

یہ بھی پڑھیں:  کورونا ویکسین نہ لگوانے پر سم بند کرنے کی تجویز کام آگئی

کورونا کی تشخیص کیلئے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 58 ہزار 479 ٹیسٹ کیے گئے جس سے مجموعی ٹیسٹس کی تعداد 1 کروڑ 59 لاکھ 95 ہزار153 ہوگئی۔ملک بھر میں کورونا ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آنے کی شرح 8 اعشاریہ 46 فیصد رہی۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وائرس کے 1 ہزار 321 مریضوں نے کورونا کو شکست دے دی جس سے ملک بھر میں صحتیاب افراد کی مجموعی تعداد 9 لاکھ 40 ہزار 164 جبکہ فعال کیسز کی تعداد 66 ہزار 287 ہو گئی۔

صوبہ سندھ میں کورونا سے 3 لاکھ 80 ہزار 93 افراد متاثر جبکہ 5 ہزار 971 جاں بحق ہوئے، پنجاب میں کیسز 3 لاکھ 56 ہزار 211 جبکہ وائرس کے باعث جاں بحق افراد کی تعداد 11 ہزار 41 رپورٹ ہوئی۔

خیبر پختونخوا میں 1 لاکھ 43 ہزار 673 افراد کورونا سے متاثر جبکہ 4ہزار 456 انتقال کر گئے۔ بلوچستان میں 30 ہزار 289 افراد وائرس سے متاثر ہوئے جبکہ 328 کورونا کے باعث انتقال کر گئے۔

آزاد جموں و کشمیر میں وائرس کے 24 ہزار 145 کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ کورونا کے باعث 622 شہری جاں بحق ہوگئے۔ اسلام آباد میں وائرس کے 87ہزار 304 کیسز اور 801 اموات رپورٹ ہوئیں۔

گلگت بلتستان میں کورونا کے 8 ہزار 96 کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ وائرس کے باعث انتقال کر جانے والے شہریوں کی تعداد 141 ہوگئی۔ ملک بھر میں کورونا کے باعث شرحِ اموات 2.3فیصد رہی۔

خیال رہے کہ اِس سے قبل حکومت نے کراچی سمیت سندھ بھر میں لاک ڈاؤن کا ترمیمی نوٹیفکیشن جاری کردیا جبکہ کورونا کی روک تھام کیلئے لاک ڈاؤن کے دوران صوبے بھر میں آج سے ہونے والے امتحانات بھی ملتوی کردئیے گئے۔

سندھ حکومت نے لاک ڈاؤن کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ کاروباری مراکز آج سے 8 اگست تک بند رہیں گے۔ صحافی برادری اور میڈیا ورکرز کو کورونا ایس او پیز کے ساتھ صحافتی سرگرمیاں جاری رکھنے کی اجازت ہوگی۔

مزید پڑھیں: سندھ بھر میں لاک ڈاؤن کا ترمیمی نوٹیفکیشن، امتحانات بھی ملتوی

Related Posts