اسلام آباد: پاکستان میں کورونا سے 9 لاکھ 67 ہزار 633 افراد متاثر ہوئے جبکہ وائرس کے باعث 22 ہزار 493 شہری انتقال کر گئے ہیں۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 1 ہزار 683 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ وائرس کے باعث 24 مزید شہری زندگی کی بازی ہار گئے۔
کورونا کی تشخیص کیلئے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 50 ہزار 531 ٹیسٹ کیے گئے جس سے مجموعی ٹیسٹس کی تعداد 1 کروڑ 49 لاکھ 11ہزار743 ہوگئی۔ملک بھر میں کورونا ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آنے کی شرح 3 اعشاریہ 33 فیصد رہی۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وائرس کے1 ہزار 84 مریضوں نے کورونا کو شکست دے دی جس سے صحتیاب افراد کی مجموعی تعداد 9 لاکھ 10 ہزار 609 جبکہ ملک بھر میں وائرس کے فعال کیسز کی تعداد 34 ہزار531 ہو گئی۔
صوبہ پنجاب میں کورونا سے 3 لاکھ 47 ہزار347افراد متاثر ہوئے، سندھ میں 3 لاکھ 43ہزار 303، خیبر پختونخوا میں 1 لاکھ 38 ہزار855، بلوچستان میں 27 ہزار 502 جبکہ اسلام آباد میں 83 ہزار 259کیسز رپورٹ ہوئے۔
گلگت بلتستان میں 6 ہزار 639 افراد کورونا سے متاثر ہوئے جبکہ آزاد کشمیر میں 20 ہزار 728 کیسز رپورٹ ہوئے۔پنجاب میں سب سے زیادہ 10 ہزار 798 افراد کورونا کے باعث انتقال کر گئے جبکہ سندھ میں5 ہزار 552 اموات رپورٹ ہوئیں۔
خیبر پختونخوا میں کورونا کے باعث 4 ہزار 346 افراد انتقال کر گئے، بلوچستان میں 315، اسلام آباد میں 781، گلگت بلتستان میں 111 جبکہ آزاد کشمیر میں 590افراد کورونا کا شکار ہو کر جان کی بازی ہار گئے۔
خیال رہے کہ اِس سے قبل بین الاقوامی جریدے اکنامسٹ نے پاکستان کو کورونا پر قابو پانے والے ممالک اور خطوں کی فہرست میں ہانگ کانگ اور نیوزی لینڈ کے بعد تیسرا سب سے اہم مقام دیا جس کی بنیاد وائرس کے خلاف اسکورنگ پر رکھی گئی۔
اکنامسٹ کی شائع کردہ رپورٹ کے مطابق پاکستان کا اسکور 84اعشاریہ 4 رہا جسے فہرست میں تیسرے مقام پر رکھا گیا ہے۔ امریکا 72اعشاریہ 8کے اسکور کے ساتھ فہرست میں 20ویں مقام پر ہے۔ پاکستان کے بعد اگلا اہم ترین ملک نائیجیریا ہے۔
مزید پڑھیں: پاکستان کورونا سے بچاؤکرنیوالے ممالک میں ٹاپ لسٹ پر کیسے پہنچا ؟