پاکستان میں کورونا سے 9 لاکھ 45 ہزار افراد متاثر، 21 ہزار 874 جاں بحق

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان میں کورونا سے 9 لاکھ 45 ہزار افراد متاثر، 21 ہزار 874 جاں بحق
پاکستان میں کورونا سے 9 لاکھ 45 ہزار افراد متاثر، 21 ہزار 874 جاں بحق

اسلام آباد: پاکستان میں کورونا سے 9 لاکھ 45 ہزار افراد متاثر ہوئے جبکہ وائرس کے باعث 21 ہزار 874 شہری انتقال کر گئے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 1 ہزار 119 کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ وائرس کے باعث 46 مزید افراد جاں بحق ہوگئے۔

کورونا کی تشخیص کیلئے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 37ہزار 196ٹیسٹ کیے گئے جس سے مجموعی ٹیسٹس کی تعداد 1 کروڑ 39لاکھ 71ہزار689 ہوگئی۔ملک بھر میں کورونا کے فعال کیسز 36 ہزار 215 ہیں۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کو 4 ہزار 763 افراد نے شکست دی جس سے صحتیاب افراد کی مجموعی تعداد 8 لاکھ 87 ہزار 95 ہوگئی۔ کورونا سے سب سے زیادہ صوبہ پنجاب متاثر ہوا۔ 

صوبہ پنجاب میں  3 لاکھ 44 ہزار 512 افراد وائرس کا شکار جبکہ 10 ہزار 586 جاں بحق ہوگئے۔ سندھ میں کورونا کے 3 لاکھ 29 ہزار 947 کیسز اور 5 ہزار 292اموات رپورٹ ہوئیں۔

خیبر پختونخوا میں 1 لاکھ 36 ہزار 474 افراد کورونا کا شکار ہوئے جبکہ 4 ہزار 247 انتقال کر گئے۔ بلوچستان میں وائرس کے 26 ہزار 409 کیسز اور 297 اموات رپورٹ ہوئیں۔

آزاد کشمیر میں 19 ہزار 844 افراد کورونا سے متاثر اور 571 انتقال کر گئے جبکہ گلگت بلتستان میں وائرس کے 5 ہزار 745 کیسز رپورٹ ہوئے اور 108 شہری جان کی بازی ہار گئے۔اسلام آباد میں 82 ہزار 253 کیسز اور 773اموات رپورٹ ہوئیں۔

یاد رہے کہ اِس سے قبل صوبہ پنجاب کے بعد سندھ حکومت نے بھی کورونا ویکسین نہ لگوانے والے شہریوں کی موبائل فون سِم بند کرنے کا اعلان کردیا۔

 وزیرِ اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی قیادت میں پنجاب حکومت پہلے ہی کورونا ویکسین نہ لگوانے والوں کی موبائل فون سِم بند کرنے کا اعلان کرچکی ہے جبکہ سندھ حکومت نے بھی 2 روز قبل موبائل سِم بند کرنے کا اعلان کردیا۔

مزید پڑھیں: حکومت کا کورونا ویکسین نہ لگوانے والوں کی سم بند کرنے کا فیصلہ

گزشتہ روز وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے بتایا کہ صوبے میں 1 روز میں صوبے بھر میں 13 ہزار 755 نمونوں کی جانچ کی گئی۔ جس کے نتیجے میں مزید 668 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

 وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ میں 19 نئی اموات رپورٹ ہوئیں ہیں۔ اس طرح سندھ میں اموات کی مجموعی تعداد 5 ہزار 292 ہو گئی۔ مزید 3 ہزار 833 مریضوں نے کورونا کو شکست دے دی۔صوبے میں صحتیاب افراد کی مجموعی تعداد 3 لاکھ 4 ہزار 697 ہو گئی۔

مزید پڑھیں: کورونا کے 19مریض انتقال کرگئے، 668 نئے کیسز رپورٹ، مراد علی شاہ

Related Posts