اسلام آباد: پاکستان میں کورونا کے 4 ہزار 7 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وائرس کا شکار 88 مزید شہری جاں بحق ہو گئے ہیں۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق مجموعی طور پر کورونا سے 8 لاکھ 97 ہزار 468 افراد متاثر جبکہ وائرس میں مبتلا 20 ہزار 177 شہری جان کی بازی ہار گئے۔
وائرس میں مبتلا 3 ہزار712 افراد گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بیماری سے صحتیاب بھی ہوئے جس سے صحتیاب افراد کی مجموعی تعداد 8 لاکھ 13 ہزار 855ہوگئی۔کورونا کے 4 ہزار 412مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کی تشخیص کیلئے 62ہزار 238 ٹیسٹ کیے گئے جس سے اب تک کیے گئے ٹیسٹس کی تعداد 1 کروڑ 27لاکھ 17 ہزار 235ہوگئی۔ وائرس سے سب سے زیادہ پنجاب متاثر ہوا۔
صوبہ پنجاب میں کورونا کے 3 لاکھ 33 ہزار 57کیسز رپورٹ ہوئے، سندھ میں 3 لاکھ 6 ہزار 707، خیبر پختونخوا میں 1 لاکھ 29ہزار 13جبکہ بلوچستان میں 24 ہزار 413 کیسز کی تصدیق ہوئی۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا کے 80ہزار 156کیسز رپورٹ ہوئے، آزاد جموں و کشمیر میں 18 ہزار 651 جبکہ گلگت بلتستان میں وائرس کے 5 ہزار 471 مریضوں کی موجودگی کی تصدیق ہوئی۔
پنجاب میں کورونا کے باعث سب سے زیادہ 9 ہزار 739 افراد جاں بحق ہو گئے، سندھ میں 4 ہزار 891، خیبر پختونخوا میں 3 ہزار 900، اسلام آباد میں 744، آزاد کشمیر میں 526، بلوچستان میں 270 جبکہ گلگت بلتستان میں 107افراد جان کی بازی ہار گئے۔
ہر گزرتے روز کے ساتھ کورونا کیسز میں اضافہ ہو رہا ہے۔ملک بھر میں فعال کیسز کی تعداد 63 ہزار 436ہوگئی جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وائرس کی تشخیص کیلئے کیے گئے ٹیسٹس مثبت آنے کی شرح 6 اعشاریہ 43 فیصد رہی۔
یہ بھی پڑھیں: مرغیوں میں بھی کورونا جیسا وائرس پھیل گیا، اموات کا خدشہ