پاکستان میں کوروناسے8لاکھ64ہزارافرادمتاثر،19ہزار سے زائدجاں بحق

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان میں کوروناسے8لاکھ64ہزارافرادمتاثر،19ہزار سے زائدجاں بحق
پاکستان میں کوروناسے8لاکھ64ہزارافرادمتاثر،19ہزار سے زائدجاں بحق

 پاکستان میں کورونا کے 3 ہزار 84 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وائرس کے باعث 113 مزید شہری انتقال کر گئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں مجموعی طور پر 8 لاکھ 64 ہزار 557 افراد کورونا سے متاثر جبکہ 19 ہزار 106جاں بحق ہو گئے۔

کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 38 ہزار 883ٹیسٹ کیے گئے، مجموعی ٹیسٹس کی تعداد1 کروڑ 22 لاکھ 67 ہزار 310 ہو گئی جبکہ ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آنے کی شرح 7 اعشاریہ 93 فیصد رہی۔

وائرس سے بچاؤ کیلئے ملک بھر میں ویکسینیشن کا عمل بھی جاری ہے۔ وفاقی حکومت کی طرف سے 40 سال سے زائد العمر افراد کو رجسٹریشن کے بعد ویکسین لگائی جارہی ہے جبکہ سندھ میں ویکسین لگوانے کیلئے عمر کی کوئی قید نہیں۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل وزیرِ صحت سندھ ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے سندھ میں پاکستان کے سب سے بڑے کورونا ویکسینیشن سینٹر کا افتتاح کردیا۔

گزشتہ روز ایکسپو سینٹر کراچی میں قائم ویکسینیشن سینٹر کے افتتاح کے موقعے پر این سی او سی حکام بھی موجود تھے۔ ویکسینیشن سینٹر میں یومیہ 25 سے 30 ہزار افراد کو کورونا ویکسین لگائی جاسکے گی۔

مزید پڑھیں: پاکستان کے سب سے بڑے کورونا ویکسینیشن سینٹر کا افتتاح کردیا گیا

Related Posts