کورونا سندھ میں مزید 17 زندگیاں نگل گیا، صوبے میں 961 نئے کیسز رپورٹ

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

COVID-19 Claims 17 more lives, infects 961 others in sindh

کراچی : وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال بیان کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 17 مریض انتقال کرگئے جبکہ 961 نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور 753 مریض صحت یاب ہوئے ہیں ۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران11473 نمونوں کی جانچ کی گئی جس کے نتیجے میں 961 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جوکہ تشخیص کی شرح کا8.4فیصد ہے ۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے17 مریض انتقال کرگئے جس سے اموات کی مجموعی تعداد3611ہوگئی ہے یعنی اموات کی شرح 1.7 فیصد ہے۔انہوں نے کہا کہ اب تک2397783 نمونوں کی جانچ کی جا چکی ہے اور 218597کیسز سامنے آ چکے ہیں۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید753مریض صحت یاب ہو چکے ہیں اس طرح صحت یاب افراد کی مجموعی تعداد 197430 ہوچکی ہے جوکہ بحالی کی شرح کا 90.3 فیصد ہے ۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت17556 مریض زیر علاج ہیں جن میں سے16756 گھروں میں ،12آئسولیشن سینٹرز میں اور788مریض مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ انہوں نے کہاکہ 704مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے جن میں سے74 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔

مزید پڑھیں:دُنیا بھر میں کورونا سے 8 کروڑ 49 لاکھ افراد متاثر، 18 لاکھ 43ہزار ہلاک

انہوں نے کہا کہ 961 نئے کیسز میں سے791 کا تعلق کراچی سے ہے جن میں ضلع جنوبی256، ضلع شرقی 251، کورنگی94، ضلع وسطی 92، ملیر اور ضلع غربی میں سے49۔49 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اسی طرح حیدرآباد 25، قمبر 15،لاڑکانہ14، دادو اور شہید بےنظیر آباد12۔ 12،خیرپور اور سجاول 11۔ 11، ٹھٹھہ 7،جامشورو6، گھوٹکی اور میرپورخاص5۔ 5، بدین اور جیکب آباد 4۔ 4،مٹیاری اور سکھر 3۔3،ٹنڈو الہیار ،نوشہروفیروز اور سانگھڑ 2۔2، کشمورمیں سے1 نئے کیسز سامنے آئے ہیں ۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے صوبے کے عوام پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ ایس او پیز پر عمل کریں ۔

Related Posts