پاکستان میں کورونا کے 2 ہزار 664 نئے کیسز رپورٹ، 32 مزید شہری جاں بحق

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان میں کورونا سے 7 لاکھ 39 ہزار افراد متاثر، 15 ہزار 872 جاں بحق
پاکستان میں کورونا سے 7 لاکھ 39 ہزار افراد متاثر، 15 ہزار 872 جاں بحق

اسلام آباد: پاکستان میں  کورونا کے 2 ہزار 664 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 32 مزید شہری جاں بحق ہو گئے۔

سرکاری اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں مجموعی طور پر 6 لاکھ 5 ہزار 200 افراد کورونا کا شکار ہوئے جبکہ وائرس میں مبتلا 13 ہزار 508 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔ 1 ہزار 805افراد کی حالت تشویشناک ہے۔ 

کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 40 ہزار 564ٹیسٹ کیے گئے جس سے اب تک کیے جانے والے مجموعی ٹیسٹس کی تعداد 94لاکھ 85ہزار 702ہو گئی۔ 

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کو 1 ہزار 275افراد نے شکست دی جس کے بعد وائرس سے مجموعی طور پر صحتیاب افراد کی تعداد 5 لاکھ 70ہزار 571ہو گئی۔ملک بھر میں فعال کیسز کی تعداد 21 ہزار121 ہو گئی۔

صوبہ سندھ میں کورونا سے سب سے زیادہ 2 لاکھ 61ہزار179افراد متاثر ہوئے، پنجاب میں 1 لاکھ 85ہزار468 جبکہ خیبر پختونخوا میں 75ہزار 725افراد وائرس میں مبتلا ہوئے۔ 

بلوچستان میں 19 ہزار206، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 960،اسلام آباد میں 47ہزار 710جبکہ آزاد کشمیر میں 10ہزار 952افراد کورونا کا شکار ہوئے۔ 

پنجاب میں سب سے زیادہ 5 ہزار 753افراد کورونا کے باعث انتقال کر گئے، سندھ میں 4 ہزار 453، خیبر پختونخوا میں 2 ہزار 153، بلوچستان میں 202، اسلام آباد میں  524، آزاد کشمیر میں 320جبکہ گلگت بلتستان میں 103افراد انتقال کر گئے۔

یہ بھی پڑھیں: کوروناکیسز،لاہور اور پشاورسمیت مختلف شہروں میں لاک ڈاؤن نافذ

Related Posts