اسلام آباد: پاکستان میں کورونا کے 1 ہزار 196نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ وائرس میں مبتلا 50 مزید شہری جاں بحق ہو گئے ہیں۔
سرکاری اعدادوشمار کے مطابق اب تک کورونا سے 5 لاکھ 74 ہزار 580 افراد متاثر ہوئے جبکہ وائرس میں مبتلا 12 ہزار 708شہری زندگی کی بازی ہار گئے، 1 ہزار 632افراد کی حالت تشویشناک ہے۔
کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 38ہزار 453 ٹیسٹ کیے گئے جس سے اب تک کیے جانے والے مجموعی ٹیسٹس کی تعداد 87لاکھ 90 ہزار 986ہو گئی۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کو 1 ہزار 964 افراد نے شکست دی جس کے بعد وائرس سے مجموعی طور پر صحتیاب افراد 5 لاکھ 38ہزار 207ہو گئے۔ملک بھر میں فعال کیسز کی تعداد 23 ہزار 665 رہ گئی۔
صوبہ سندھ میں کورونا سے 2 لاکھ 56ہزار741افراد متاثر ہوئے، پنجاب میں 1 لاکھ 68ہزار891 جبکہ خیبر پختونخوا میں 71ہزار282 افراد وائرس میں مبتلا ہوئے۔
بلوچستان میں 19 ہزار4، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 954،اسلام آباد میں 43 ہزار753 جبکہ آزاد کشمیر میں 9 ہزار 955افراد کورونا کا شکار ہوئے۔
پنجاب میں سب سے زیادہ 5 ہزار 269 افراد کورونا کے باعث انتقال کر گئے، سندھ میں 4 ہزار 301، خیبر پختونخوا میں 2 ہزار50، بلوچستان میں 199، اسلام آباد میں 494، آزاد کشمیر میں 293جبکہ گلگت بلتستان میں 102افراد انتقال کر گئے۔
یہ بھی پڑھیں: سندھ میں کورونا ویکسین نہ لگوانے والے ہیلتھ ورکرزکے خلاف کارروائی شروع