پاکستان میں کورونا کے 1 ہزار 302 نئے کیسز رپورٹ، 53 مزید شہری جاں بحق

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان میں کورونا کے 1 ہزار 302 نئے کیسز رپورٹ، 53 مزید شہری جاں بحق
پاکستان میں کورونا کے 1 ہزار 302 نئے کیسز رپورٹ، 53 مزید شہری جاں بحق

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: پاکستان میں کورونا کے 1 ہزار 302 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وائرس میں مبتلا 53 مزید شہری زندگی کی بازی ہار گئے ہیں۔

سرکاری اعدادوشمار کے مطابق  کورونا سے مجموعی طور پر 5 لاکھ 51 ہزار 842 افراد متاثر ہوئے جبکہ 11 ہزار 886 جاں بحق ہوئے۔ملک بھر میں کورونا کے 1 ہزار 903مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ 

کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 37ہزار 20ٹیسٹ کیے گئے اب تک کیے گئے مجموعی ٹیسٹس کی تعداد 81 لاکھ 22ہزار 447ہو گئی۔

ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1 ہزار 684 افراد نے کورونا کو شکست دی جس کے بعد وائرس سے صحتیاب افراد کی تعداد 5 لاکھ 7 ہزار 502 ہوگئی۔ فعال کیسز32 ہزار 454 ہو گئے۔ 

صوبہ سندھ میں کورونا سے 2 لاکھ 49ہزار498 افراد متاثر ہوئے، پنجاب میں 1 لاکھ 59ہزار705، خیبر پختونخوا میں 68ہزار4، بلوچستان میں 18 ہزار844 جبکہ اسلام آباد میں 41 ہزار734 افراد کورونا میں مبتلا ہوئے۔

سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئیں جہاں 4 ہزار 840 افراد کورونا کے باعث انتقال کر گئے، سندھ میں 4 ہزار 59، خیبر پختونخوا میں 1 ہزار 941، بلوچستان میں 196، اسلام آباد میں 478، آزاد کشمیر میں 270جبکہ گلگت بلتستان میں 102افراد انتقال کر گئے۔

یہ بھی پڑھیں: پہلی کورونا ویکسین کے 21 روز بعد دوسری خوراک لازمی ہے، ڈاکٹرفرحت عباس

Related Posts