پاکستان میں 5 لاکھ 34 ہزار افراد کورونا سے متاثر، 11 ہزار 318 جاں بحق

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان میں کورونا کے 2 ہزار 726 نئے کیسز رپورٹ، 75 مزید شہری جاں بحق
پاکستان میں کورونا کے 2 ہزار 726 نئے کیسز رپورٹ، 75 مزید شہری جاں بحق

 اسلام آباد: پاکستان میں کورونا سے 5 لاکھ 34 ہزار 41 افراد متاثر ہوئے جبکہ 11 ہزار 318 افراد وائرس کے باعث انتقال کر گئے ہیں۔ 

سرکاری اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1 ہزار 629 افراد کورونا کا شکار ہوئے جبکہ وائرس میں مبتلا 23 مزید شہری زندگی کی بازی ہار گئے۔

کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 36 ہزار 607ٹیسٹ کیے گئے اب تک کیے گئے مجموعی ٹیسٹس کی تعداد 76 لاکھ 80ہزار 242ہو گئی۔کورونا کے فعال کیسز 33 ہزار 820 ہو گئے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 2 ہزار 414افراد نے کورونا وائرس کو شکست دی جس کے بعد صحتیاب افراد کی مجموعی تعداد 4 لاکھ 88ہزار903ہو گئی۔ 

صوبہ سندھ میں کورونا سے 2 لاکھ 41ہزار200 افراد متاثر ہوئے، پنجاب میں 1 لاکھ 54ہزار17، خیبر پختونخوا میں 65ہزار532، بلوچستان میں 18 ہزار750 جبکہ اسلام آباد میں 40 ہزار815 افراد کورونا میں مبتلا ہیں۔ سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئیں۔

پنجاب میں 4 ہزار 568 افراد کورونا کے باعث انتقال کر گئے، سندھ میں 3 ہزار 892، خیبر پختونخوا میں 1 ہزار 839، بلوچستان میں 193، اسلام آباد میں 468، آزاد کشمیر میں 256جبکہ گلگت بلتستان میں 102افراد جاں بحق ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان نے روسی کورونا ویکسین کے استعمال کی منظوری دے دی

Related Posts