پاکستان میں کورونا کے 1 ہزار 927 نئے کیسز رپورٹ، مزید 43 شہری جاں بحق

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان میں کورونا کے 4 ہزار 487 نئے کیسز رپورٹ، 142 مزید شہری جاں بحق
پاکستان میں کورونا کے 1 ہزار 599نئے کیسز رپورٹ، 34مزید شہری جاں بحق

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

 اسلام آباد: پاکستان میں کورونا کے 1 ہزار 927 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 43 شہری جاں بحق ہو گئے ہیں۔ 

سرکاری اعدادوشمار کے مطابق مجموعی طور پر کورونا سے 5 لاکھ 30 ہزار 818 افراد متاثر ہوئے جبکہ 11 ہزار 247 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 40 ہزار 403 ٹیسٹ کیے گئے۔ اب تک کورونا سے 4 لاکھ 82 ہزار 771 افراد صحتیاب ہوئے جبکہ فعال کیسز کی تعداد 35 ہزار 63 ہو گئی۔

صوبہ سندھ میں کورونا سے 2 لاکھ 34 ہزار654 افراد متاثر ہوئے، پنجاب میں 1 لاکھ 49 ہزار222، خیبر پختونخوا میں 63 ہزار339، بلوچستان میں 18 ہزار569 جبکہ اسلام آباد میں 40 ہزار19 افراد کے جسم میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔

پنجاب میں 4 ہزار 523 افراد کورونا کے باعث انتقال کر گئے، سندھ میں 3 ہزار 855، خیبر پختونخوا میں 1 ہزار 823، بلوچستان میں 192، اسلام آباد میں 461، آزاد کشمیر میں 248 جبکہ گلگت بلتستان میں 102افراد جاں بحق ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: ہمارا کورونا کی ویکسینیشن کا پلان

Related Posts