پاکستان میں کورونا سے 4 لاکھ 77 ہزار افراد متاثر، 10 ہزار سے زائد جاں بحق

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان میں کورونا کے 2 ہزار 455 نئے کیسز رپورٹ، 73 مزید شہری جاں بحق
پاکستان میں کورونا کے 2 ہزار 455 نئے کیسز رپورٹ، 73 مزید شہری جاں بحق

 اسلام آباد: پاکستان میں  کورونا سے 4 لاکھ 77 ہزار افراد متاثر ہوئے جبکہ 10 ہزار سے زائد جاں بحق ہوچکے ہیں۔ 

سرکاری اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا سے مجموعی طور پر 4لاکھ 77 ہزار 240 افراد متاثر ہوئے جبکہ اب تک کورونا سے متاثرہ 10 ہزار 47 افراد انتقال کرگئے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 2 ہزار 155نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ وائرس میں مبتلا 55مزید شہری جان کی بازی ہار گئے۔ 

کورونا وائرس کو گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 4 ہزار 619 افراد نے شکست دی جس کے نتیجے میں صحتیاب افراد کی مجموعی تعداد 4 لاکھ 30 ہزار 113 ہو گئی۔فعال کیسز 37 ہزار 80 رہ گئے۔ 

وائرس کی تشخیص کیلئے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 36 ہزار 390 ٹیسٹ ہوئے۔ اب تک کیے گئے کورونا وائرس ٹیسٹس کی مجموعی تعداد 66 لاکھ 56 ہزار 373 ہو گئی۔

صوبہ سندھ میں کورونا وائرس نے 2 لاکھ 13 ہزار193 افراد کو متاثر کیا، خیبر پختونخوا میں 57 ہزار982، پنجاب میں 1 لاکھ 37ہزار295 جبکہ اسلام آباد میں 37 ہزار556 افراد کورونا سے متاثر ہوئے۔

بلوچستان میں 18 ہزار118، آزاد کشمیر میں 8 ہزار241 جبکہ گلگت بلتستان میں 4 ہزار 855 افراد کورونا کا شکار ہوئے۔سب سے زیادہ اموات صوبہ پنجاب میں ہوئیں۔ 

پنجاب میں 3 ہزار 982، سندھ میں 3ہزار 520، خیبر پختونخوا میں 1 ہزار 627، بلوچستان میں 182، اسلام آباد میں 415، گلگت بلتستان میں 101 جبکہ آزاد کشمیر میں 220 کورونا میں مبتلا افراد انتقال کر گئے۔ 

یہ بھی پڑھیں:  برطانیہ سے کراچی آنیوالے 3 شہریوں میں نئے کورونا کی تصدیق

Related Posts