کراچی میں کورونا وائرس دوبارہ زور پکڑنے لگا ہے، ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران 747 کیسز رپورٹ ہوئے جن میں سے نصف سے زائد کا تعلق شہرِ قائد سے ہے۔
تفصیلات کے مطابق این سی او سی (نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر) نے کراچی میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ کراچی کے شہری کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے ایس او پیز پر بھی عمل نہیں کرتے۔
شہرِ قائد میں عوام الناس کھلے عام بغیر ماسک لگائے سڑکوں پر گھومتے پھرتے نظر آتے ہیں، ٹرانسپورٹ سروسز میں بھی ایس او پیز کی کوئی پابندی نہیں کی جاتی۔ وزیرِ تعلیم سندھ سعید غنی نے اسکولز میں بھی ایس او پیز کی خلاف ورزی نوٹ کی ہے۔
یاد رہے کہ اِس سے قبل سندھ حکومت ایک بار پھر کورونا کے خلاف سرگرم ہو گئی، محکمۂ صحت نے کراچی میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن کے نفاذ کا فیصلہ کر لیا۔
محکمۂ صحت سندھ کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے پر عزم ہے جس نے کراچی میں مائیکرو اسمارٹ نافذ کرنے کیلئے تمام اسٹیک ہولڈرز کو خط لکھ دیا۔
مزید پڑھیں: سندھ حکومت کا کراچی میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن کا فیصلہ