اسلام آباد،پمز میں کورونا مریضوں کیلئے جگہ ختم، دیگر شہروں میں آکسیجن بیڈز بھر گئے

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وفاقی دارالحکومت اسلام آبا د کے پمز ہسپتال میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کیلئے جگہ ختم ہو گئی جبکہ دیگر شہروں کے متعدد ہسپتالوں میں وینٹی لیٹرز اور آکسیجن بیڈز مریضوں سے بھر گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پمز ہسپتال اسلام آباد میں کورونا وائرس کے مریضوں کیلئے جگہ ختم ہونے کے بعد مریض بیڈز کیلئے انتظار پر مجبور ہو گئے۔ ہسپتال انتظامیہ نے متبادل انتظامات کیلئے وزارتِ صحت کے نام خط تحریر کیا ہے۔

پمز انتظامیہ کے تحریر کیے گئے خط میں کہا گیا ہےکہ کورونا کے مریض ہسپتال میں داخلے کیلئے ایمرجنسی رومز میں انتظار پر مجبور ہیں۔ مریضوں کی اکثریت ہائی فلو آکسیجن پر ہے۔ علاج کیلئے دیگر طبی مراکز میں سہولیات بڑھائی جائیں۔

ملک بھر کے ہسپتالوں پر کورونا کے باعث شدید دباؤ ہے۔ وینٹی لیٹرز اور آکسیجن بیڈز بھر گئے۔ گوجرانوالہ میں 88، ملتان میں 85، لاہور میں 82اور مردان میں 65 فیصد وینٹی لیٹرز مریضوں کے استعمال میں ہیں۔

گوجرانوالہ میں 85، پشاور میں 76، نوشہرہ میں 71اور سوات میں 70 فیصد آکسیجن بیڈز بھر گئے ہیں۔ ملک بھر کے ہسپتالوں میں کورونا وائرس کے مریضوں کیلئے گنجائش بتدریج کم ہورہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پمز انتظامیہ کی نا اہلی کے باعث اسپتال کے عملے میں کورونا تیزی سے پھیلنے لگا

 

Related Posts