اسلام آباد: ملک بھر میں کورونا کے 6 ہزار 808 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جو کہ گزشتہ 9 ماہ کے دوران رپورٹ کیے گئے سب سے زیادہ کیسز ہیں جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وائرس کے باعث مزید 5شہری انتقال کر گئے ہیں۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں مجموعی طور پر کورونا سے 13لاکھ 45ہزار 801افراد متاثر جبکہ وائرس میں مبتلا 29 ہزار 42شہری جان کی بازی ہار گئے۔
کورونا کی شرح 35 فیصد، سندھ ٹاسک فورس کا ہنگامی اجلاس طلب
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا کورونا ٹیسٹ دوبارہ مثبت آگیا