پاکستان میں کورونا کے 64 نئے کیسز رپورٹ، 92 مریضوں کی حالت تشویشناک

کالمز

zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
Eilat Port Remains Permanently Shut After 19-Month Suspension
انیس (19) ماہ سے معطل دجالی بندرگاہ ایلات کی مستقل بندش
پاکستان میں کورونا کے 64 نئے کیسز رپورٹ، 92 مریضوں کی حالت تشویشناک
پاکستان میں کورونا کے 64 نئے کیسز رپورٹ، 92 مریضوں کی حالت تشویشناک

پاکستان میں کورونا کے 64 نئےکیسز رپورٹ ہوئے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وائرس کے باعث کسی ہلاکت کی اطلاع موصول نہیں ہوئی جبکہ کورونا کے 92 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں کورونا کے نئے کیسز رپورٹ ہونے کا سلسلہ نہ تھم سکا۔ نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 13 ہزار 190 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 64مثبت نکلے۔

یہ بھی پڑھیں:

کورونا کی نئی قسم مہلک ترین ہوسکتی ہے، بل گیٹس

این آئی ایچ کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آنے کی شرح 0.49 فیصد رہی۔ کورونا کے 92 مریض انتہائی نگہداشت میں ہیں۔

دوسری جانب دنیا کی امیر ترین شخصیات میں شامل بل گیٹس نے عوام کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ دنیا بھر میں لوگ کورونا کے ساتھ زندگی گزارتے گزارتے تنگ آگئے مگر اب بھی مشکل دنوں کا سامنا ہوسکتا ہے۔

بل گیٹس نے حالیہ انٹرویو کے دوران خبردار کیا کہ دنیا کو کورونا کے بدترین اثرات کا سامنا ہوسکتا ہے۔یہ خطرہ ابھی باقی ہے کہ کورونا کی ایک ایسی نئی قسم سامنے آجائے جو زیادہ متعدی اور زیادہ جان لیوا ہو۔

انہوں نے کہا کہ دنیا کو ایک اور وبا کے لیے تیار ہونا چاہئے جس سے نمٹنے کیلئے عالمی ادارۂ صحت کو اقدامات اٹھانے ہونگے۔اگر عالمی برادری واقعی مستقبل کی وباؤں کو روکنا چاہتی ہے تو اس پر زیادہ سرمایہ کاری کرنا ہوگی۔

Related Posts