پاکستان میں کورونا کے 414 نئے کیسز رپورٹ، 9 مزید شہری جاں بحق

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان میں کورونا کے 414 نئے کیسز رپورٹ، 9 مزید شہری جاں بحق
پاکستان میں کورونا کے 414 نئے کیسز رپورٹ، 9 مزید شہری جاں بحق

اسلام آباد: پاکستان میں کورونا کے 414نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وائرس کا شکار 9 مزید شہری جاں بحق ہو گئے ہیں۔ 

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں مجموعی طور پر کورونا سے12 لاکھ 85ہزار 254افراد متاثر ہوئے جبکہ وائرس میں مبتلا 28 ہزار 737شہری جان کی بازی ہار گئے۔ 

یہ بھی پڑھیں:

کورونا وباء کی نئی لہر، سندھ حکومت کا نئی پابندیاں لگانے کا فیصلہ

حکومت نے کورونا ویکسین نہ لگوانے والوں کیلئے مساجد کے دروازے بند کردیئے

کورونا کی تشخیص کیلئے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 42ہزار381 ٹیسٹ ہوئے، مجموعی ٹیسٹس 2 کروڑ20 لاکھ 28ہزار 156ہوگئے۔ ملک بھر میں کورونا ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آنے کی شرح 0.97فیصد رہی جبکہ 896مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کو 118 افراد نے شکست دی جس سے صحتیاب افراد کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 42 ہزار 354ہوگئی۔ملک بھر میں کورونا کے فعال کیسز 14 ہزار 163ہو گئے ہیں۔

سب سے زیادہ کورونا کیسز سندھ میں جبکہ اموات پنجاب میں رپورٹ ہوئیں۔ پنجاب میں 4 لاکھ 43 ہزار 185  افراد وائرس کا شکار جبکہ 13 ہزار 27جاں بحق ہوگئے۔ سندھ میں کورونا کے 4 لاکھ 75 ہزار 820کیسز اور 7 ہزار 621اموات رپورٹ ہوئیں۔

خیبر پختونخوا کے مختلف شہروں میں 1 لاکھ 80 ہزار 75افراد کورونا کا شکار ہوئے جبکہ 5 ہزار 846 انتقال کر گئے۔ بلوچستان میں وائرس کے 33 ہزار 484کیسز اور کورونا کے باعث 360 اموات رپورٹ ہوئیں۔

آزاد کشمیر میں 34ہزار 556افراد کورونا سے متاثر اور 742 انتقال کر گئے، گلگت بلتستان میں 10 ہزار 412کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ 186 شہری جان کی بازی ہار گئے۔اسلام آباد میں 1 لاکھ 7ہزار 722کیسز اور 955اموات رپورٹ ہوئیں۔

Related Posts