پاکستان میں کورونا کے 291 نئے کیسز رپورٹ، 3مزید شہری جاں بحق

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان میں کورونا کے 291 نئے کیسز رپورٹ، 3مزید شہری جاں بحق
پاکستان میں کورونا کے 291 نئے کیسز رپورٹ، 3مزید شہری جاں بحق

اسلام آباد: ملک بھر میں کورونا کے 291 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وائرس کے باعث مزید 3 شہری انتقال کر گئے ہیں۔ 

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں مجموعی طور پر کورونا سے 12 لاکھ 94ہزار 31 افراد متاثر جبکہ وائرس میں مبتلا 28 ہزار 912شہری جان کی بازی ہار گئے۔ 

یہ بھی پڑھیں:

کوروناکی وجہ سے کاروباربند،مہنگائی پوری دنیاکامسئلہ ہے، وزیراعظم

کورونا کی تشخیص کیلئے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 41ہزار869ٹیسٹ ہوئے، مجموعی ٹیسٹس 2 کروڑ32 لاکھ 34ہزار148 ہوگئے۔ ملک بھر میں کورونا ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آنے کی شرح 0.69فیصد رہی جبکہ 636مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کو  229افراد نے شکست دی جس سے صحتیاب افراد کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 55 ہزار204 ہوگئی۔ملک بھر میں کورونا کے فعال کیسز 9 ہزار 915ہوگئے۔ شرحِ اموات 2.2فیصد پر برقرار ہے۔ 

سب سے زیادہ کورونا کیسز سندھ میں جبکہ اموات پنجاب میں رپورٹ ہوئیں۔ پنجاب میں 4 لاکھ 44 ہزار 670افراد وائرس کا شکار جبکہ 13 ہزار 66جاں بحق ہوگئے۔ سندھ میں کورونا کے 4 لاکھ 80 ہزار 901کیسز اور 7 ہزار 663اموات رپورٹ ہوئیں۔

خیبر پختونخوا کے مختلف شہروں میں 1 لاکھ 81 ہزار 247افراد کورونا کا شکار ہوئے جبکہ 5 ہزار 922انتقال کر گئے۔ بلوچستان میں وائرس کے 33 ہزار 625 کیسز رپورٹ ہوئے  اور 363 شہری جان کی بازی ہار گئے۔

آزاد کشمیر میں 34ہزار 657افراد کورونا سے متاثر اور 746انتقال کر گئے، گلگت بلتستان میں 10 ہزار 429کیسز اور 186 اموات رپورٹ ہوئیں۔اسلام آباد میں 1 لاکھ 8ہزار 502شہری کورونا سے متاثر جبکہ 966 جاں بحق ہوگئے۔

Related Posts