اسلام آباد: پاکستان میں کورونا کے 176نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وائرس کا شکار 5 مزید شہری جاں بحق ہو گئے ہیں۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں مجموعی طور پر کورونا سے12 لاکھ 84ہزار 365افراد متاثر ہوئے جبکہ وائرس میں مبتلا 28 ہزار 709شہری جان کی بازی ہار گئے۔
کورونا وائرس کی نئی قسم کا سراغ لگانے کی سزا دی جا رہی ہے، جنوبی افریقہ
حکومت نے کورونا ویکسین نہ لگوانے والوں کیلئے مساجد کے دروازے بند کردیئے