پاکستان میں کورونا کے 154 نئے کیسز رپورٹ، 320مریضوں کی حالت تشویشناک

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان میں کورونا کے 154 نئے کیسز رپورٹ، 320مریضوں کی حالت تشویشناک
پاکستان میں کورونا کے 154 نئے کیسز رپورٹ، 320مریضوں کی حالت تشویشناک

اسلام آباد: ملک بھر میں کورونا کے 154نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وائرس کے باعث کوئی موت رپورٹ نہیں ہوئی۔ کورونا کے 320مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ 

قومی ادارۂ صحت کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں مجموعی طور پر 15 لاکھ 25 ہزار 620افراد کورونا سے متاثر جبکہ وائرس میں مبتلا 30 ہزار 361افراد جان کی بازی ہار گئے۔ شرحِ اموات 2فیصد پر برقرار ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں:

پاک آسٹریلیا سیریز خدشات کا شکار، مہمان کھلاڑی کا کورونا مثبت آگیا

گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں کورونا کے 23ہزار265 ٹیسٹ کیے گئے جبکہ مثبت کیسز کا تناسب 0.66 فیصد رہا۔ اب تک کیے گئے ٹیسٹس کی تعداد 2کروڑ 75لاکھ 84ہزار 493ہو گئی جبکہ کورونا کے 320مریض انتہائی نگہداشت میں ہیں۔

ملک بھر میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کورونا کے 78مریضوں نے وائرس کو شکست دے دی جس سے صحت یاب ہونے والوں کی کل تعداد 14 لاکھ 86 ہزار 191 ہو گئی۔کورونا کے فعال کیسز 9 ہزار 68ہو گئے ہیں۔

سندھ میں 5 لاکھ 75 ہزار 781، پنجاب میں 5 لاکھ 5 ہزار 148، خیبرپختونخوا  2 لاکھ 19ہزار 131، اسلام آباد 1 لاکھ 35ہزار 93، بلوچستان 35ہزار 476، آزاد کشمیر 43 ہزار 277جبکہ گلگت بلتستان میں 11 ہزار 714کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔

پنجاب میں 13ہزار558 افراد کورونا کے باعث انتقال کر گئے۔ سندھ میں 8 ہزار 97، خیبرپختونخوا میں 6 ہزار 322، اسلام آباد میں 1ہزار23، آزاد کشمیر میں 792، بلوچستان میں 378 جبکہ گلگت بلتستان میں 191شہری جاں بحق ہوئے۔

Related Posts