اسلام آباد: ملک بھر میں کورونا کے 100نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وائرس کے باعث کوئی ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی تاہم 187 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
قومی ادارۂ صحت کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں مجموعی طور پر 15 لاکھ 27 ہزار 956افراد کورونا سے متاثر جبکہ 30 ہزار 369 وائرس کے باعث جاں بحق ہوئے۔ شرحِ اموات 2 فیصد پر برقرار ہے۔
بھارت میں کورونا کیسز میں اضافے کے بعد دوبارہ ماسک لازمی قرار
گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں کورونا کے 18ہزار645ٹیسٹ کیے گئے جبکہ مثبت کیسز کا تناسب 0.53 فیصد رہا۔ اب تک کیے گئے ٹیسٹس کی تعداد 2کروڑ 80لاکھ 66ہزار 952ہو گئی جبکہ کورونا کے 187مریض انتہائی نگہداشت میں ہیں۔
COVID-19 Statistics 25 Apr 2022
Total Tests in Last 24 Hours: 18,645
Positive Cases: 100
Positivity %: 0.53%
Deaths: 00
Patients on Critical Care: 187— NIH Pakistan (@NIH_Pakistan) April 25, 2022