فرینڈز اسٹار کورٹنی کاکس حقیقی زندگی میں بھی مونیکا گیلر بن گئیں

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Courteney Cox Monica Geller

ہالی ووڈ اداکارہ کورٹنی کاکس نے انکشاف کیا ہے کہ وہ اپنی حقیقی زندگی میں بھی مشہور امریکی سیٹ کام ’فرینڈز‘ کے کردار مونیکا گیلرکی طرح زندگی گزارتی ہیں۔

مونیکا گیلرمشہور ٹیلی ویژن سیریز فرینڈز کا مرکزی کردار ہے،وہ کھانا پکانا پسند کرتی ہے ، اسے صفائی کا جنون ہے ، اپنے اسکول کے دوست کے ساتھ رہتی ہے۔ سیریز میں مونیکا گیلر کا کردار اداکارہ کورٹنی کاکس نے ادا کیا۔

کورٹنی کاکس نے فرینڈز سیریز میں اپنے کردار سے قبل متعدد فلموں اور سیریز میں کام کیا ۔لیکن ان تمام کرداروں سے انہیں کو کوئی اہم کامیابی اور شہرت نہیں ملی تاہم مونیکا گیلر کے کردار نے انہیں شہرت کی بلندیوں پر پہنچادیا۔

مزید پڑھیں: ونڈر وومن کا مرکزی کردار لیڈی ڈیانا سے متاثر ہے۔اسرائیلی اداکارہ کا اعتراف

اداکارہ کورٹنی کاکس نے ابتدائی طور پر ریچل گرین کے کردار کے لئے آڈیشن دیا تھا تاہم مونیکا گیلر کے کردار نے انہیں زیادہ متاثر کیا۔

یہ سلسلہ دنیا بھر کے ناظرین میں بہت مقبول ہے اورناقدین بھی اس ٹی وی شو کی تعریف کرتے ہیں۔اداکارہ کورٹنی کاکس کاکہنا ہے کہ اپنی حقیقی زندگی میں بھی مونیکا گیلرکی طرح زندگی گزارتی ہیں اور مونیکا گیلر جیسی ہی لگتی ہیں۔

Related Posts