عدالت نے منی لانڈنگ کے الزام میں جیکولین فرنینڈس کو طلب کرلیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

عدالت نے منی لانڈنگ کے الزام میں جیکولین فرنینڈس کو طلب کرلیا
عدالت نے منی لانڈنگ کے الزام میں جیکولین فرنینڈس کو طلب کرلیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

نئی دہلی: بھارتی عدالت نے200کروڑ روپے کی منی لانڈرنگ کے الزام میں بالی وڈ اداکارہ جیکولین فرنینڈس کو طلب کرلیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بالی وڈ اسٹار جیکولین فرنینڈس کو 26 ستمبر کو دہلی کی عدالت میں طلب کیا گیا ہے، جنوری سے جاری تحقیقات میں 36 سالہ بھارتی اداکارہ سے متعدد بار تفتیش کی جاچکی ہے۔

عدالت نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کو جیکولین فرنانڈس کے وکیل کو چارج شیٹ کی نقل فراہم کرنے کی ہدایت دے دی ہے۔

اداکارہ پر الزام ہے کہ وہ جانتی تھیں کہ ان کا بوائے فرینڈ کیا کرتا ہے اور انہیں مہنگے تحفے دینے کے لئے رقم کہاں سے حاصل کی گئی۔ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ED) اداکارہ کے سات کروڑ روپے مالیت کے اثاثے ضبط کرچکی ہے۔

مزید پڑھیں:آمنہ الیاس کا نازیبا فوٹو شوٹ وائرل، سوشل میڈیا پر شدید تنقید

یادرہے کہ فراڈ کیس میں گرفتار اداکارہ کے بوائے فرینڈ سکیش چندر شیکھر نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ اس نے جیکولین فرنانڈس کو کروڑوں روپے مالیت کے پالتو جانور اور قیمتی اشیا تحفے میں دی ہیں۔

Related Posts