عدالت نے آرزو کے شوہر کو گرفتار کرنے سے روک دیا، تحفظ فراہم کرنیکا حکم

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Court restrains police from arresting Arzoo's husband, orders protection for both of them

کراچی :سندھ ہائیکورٹ نے اسلام قبول کرکے شادی کرنے والی آرزو فاطمہ کے کیس میں دائر درخواست کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔

عدالت نے پولیس کو آرزو فاطمہ کے شوہر علی اظہر کو گرفتار کرنے سے روک دیا جبکہ عدالت نے پسند کی شادی کرنے والے جوڑے کو تحفظ فراہم کرنے کا حکم بھی دیدیا ہے۔ عدالت نے ایڈووکیٹ جنرل سندھ،ایس ایچ او فریئر تھانے و دیگر کو نوٹس جاری کردئیے ۔

سندھ ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں آرزو فاطمہ کا کہنا ہے کہ میرا تعلق عیسائی گھرانے سے تھا مگر بعد میں اسلام قبول کرلیا، میں نے اپنے گھر والواں کو بھی اسلام قبول کرنے کا کہا مگر انہوں نے انکار کردیا۔

درخواست گزار عدالت میں جمع کرائے گئے بیان میں کہا ہے کہ میں نے بغیر کسی دباؤکے اپنی مرضی سے اسلام قبول کیا ہے اوراپنی مرضی سے علی اظہر سے پسند کی شادی کی ہے۔

درخواست گزار کا کہنا ہے کہ پسند کی شادی کرنے پر میرے والد نے میرے شوہر کی پوری فیملی کے خلاف مقدمہ درج کرادیا ہے۔

مزید پڑھیں: لیڈی ہیلتھ ورکر بیٹے کے قتل کا معاملہ اٹھانے پر ملکی شہریت سے محروم

مقدمہ درج ہونے کے بعد پولیس کی جانب سے حراساں کیا جارہا ہے۔ عدالت نے درخواست کی مزید سماعت 11 نومبر تک ملتوی کردی۔

Related Posts