ایم کیوایم کے خلاف نفرت انگیزتقاریرسے متعلق کیس کا فیصلہ محفوظ

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ایم کیوایم کے خلاف نفرت انگیزتقاریرسے متعلق کیس کا فیصلہ محفوظ
کراچی: انسداد دہشت گردی کی عدالت نے متحدہ قومی موومنٹ کے خلاف نفرت انگیز تقاریر پر مبنی کیس سے متعلق فیصلہ محفوظ کرلیا، سماعت 5اکتوبرتک ملتوی۔

کراچی: انسداد دہشت گردی کی عدالت نے متحدہ قومی موومنٹ کے خلاف نفرت انگیز تقاریر پر مبنی کیس سے متعلق فیصلہ محفوظ کرلیا، سماعت 5اکتوبرتک ملتوی۔

 انسداد دہشت گردی عدالت نمبر 2 میں ایم کیو ایم کے خلاف نفرت انگیز تقاریر پر مبنی سی ڈی کی تقسیم سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، ایم پی اے شیراز وحید، نعیم شمشاد، محمد شعیب، دانش سعید، مبین عرف پاکستانی، محمد نبیل، وقاص، علی حسن عرف گڈو اور سید اظہر علی عرف انا پر 2016 میں کراچی کے علاقے احسن آباد میں ریاست مخالف بیانات اور تقاریر پر مشتمل سی ڈی تقسیم کرنے کے الزامات ہیں۔

سماعت کے دوران پراسیکیوٹر نذیر احمد بھنگور نے کہا کہ ایم پی اے نے 15 ساتھیوں کے ہمراہ مبینہ سی ڈیز تقسیم کیں، جن میں ایم کیو ایم کے سربراہ الطاف حسین کی جانب سے ریاست مخالف تقریر اور بیان موجود تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ پروسیکیوشن کے پاس ٹھوس شواہد موجود ہیں، پولیس نے ایم پی اے کی گرفتاری کے وقت 32 ایسی سی ڈیز قبضے میں لی تھیں جس میں ملزم پر عائد الزامات ثابت کرنے کے لیے دیگر مواد بھی موجود ہیں، دوران سماعت پراسیکیوٹر نے قانون کے مطابق ملزم کو سزا دینے کی استدعا کی.

سماعت کے دوران ملزمان کے وکیل کا کہنا تھا کہ پولیس نے دھوکا دہی سے ان کے موکلوں کو موجودہ کیس میں پھنسایا اور ان کے خلاف جھوٹے الزامات لگائے، دفاعی وکیل نے عدالت سے اپنے موکلوں کو رہا کرنے کی استدعا کی اور کہا کہ وہ معصوم ہیں انہوں نے ایسا کوئی جرم نہیں کیا۔

بانی ایم کیوایم 27 سالہ خود ساختہ جلاوطنی کے دوران مختلف انکوائریز کا سامنا کر رہے ہیں اور انہیں پہلی مرتبہ 3 جون 2014 کو منی لانڈرنگ سے متعلق تفتیش کے دوران گرفتار کیا گیا تھا، تاہم بعد ازاں انہیں ضمانت پر رہا کردیا گیا تھا۔  

Related Posts