چوہدری پرویز الٰہی کی حوالگی کیلئے دائر درخواست کی سماعت کے دوران عدالت نے سابق وزیر اعلیٰ پرویز الٰہی کو اینٹی کرپشن کے حوالے کرنے کی درخواست مسترد کردی ہے۔
تفصیلات کے مطابق چوہدری پرویز الٰہی کی اینٹی کرپشن لاہور کو حوالگی کی درخواست سینئر سول جج راولپنڈی غلام اکبر نے مسترد کی۔ عدالت نے ریمارکس دئیے کہ پرویز الٰہی انسدادِ دہشت گردی عدالت کی تحویل میں ہیں، وہاں رجوع کریں۔
انتخابات کرانے ہی پڑیں گے، نواز شریف کو الیکشن میں پتہ چلے گا۔پرویز الٰہی
قبل ازیں اینٹی کرپشن لاہور کی جانب سے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب کی حوالگی اور 1 روزہ راہداری ریمانڈ کی استدعا کی گئی جسے عدالت نے مسترد کردیا۔ اینٹی کرپشن لاہور کی ٹیم فیصلے کے بعد اسلام آباد کیلئے روانہ ہوگئی۔
چوہدری پرویز الٰہی نے عدالتی فیصلہ
اسلام آباد میں پرویز الٰہی کی حوالگی کیلئے درخواست انسدادِ دہشت گردی عدالت میں دئیے جانے کا امکان ہے۔ قبل ازیں سنٹرل جیل اڈیالہ راولپنڈی سے چوہدری پرویز الٰہی کو لاہور منتقل کرنے کیلئے اینٹی کرپشن لاہور کی ٹیم سنٹرل جیل اڈیالہ پہنچ گئی تھی۔
یاد رہے کہ اس سے قبل سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ نگران حکومت کو انتخابات کرانے ہی پڑیں گے اور نواز شریف جو نیلسن منڈیلا بننے کی کوشش کر رہے ہیں، ان کو الیکشن میں پتہ چلے گا۔
صدر پی ٹی آئی چوہدری پرویز الٰہی نے عدالت میں پیشی کے موقعے پر غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ جو نیلسن منڈیلا آیا ہے، ان لوگوں کو الیکشن میں ہی پتہ چلے گا، سب عدلیہ کی جانب امید سے دیکھ رہے ہیں۔