عدالت نے ویکسین نہ لگانے پر گرفتار شہریوں کو رہا کرنے کا حکم دیدیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی:مقامی عدالت نے کورونا ویکسین نہ لگانے پر گرفتار شہریوں کو فوری رہا کرنے کا حکم دیدیا، ایڈیشنل آئی جی کراچی نے پولیس کو بغیر ویکسی نیشن کارڈ راہگیروں پر مقدمات قائم سے روک دیا۔

کراچی سٹی کورٹ میں جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میںکورونا ویکسین نہ لگانے پر گرفتاری کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔ ٹیپو سلطان پولیس نے 3 گرفتار شہریوں کو عدالت میں پیش کیا۔

گرفتار شہریوں میں عبدالواحد اور حکیم و دیگر شامل ہیں۔ جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی نے ضابطہ فوجداری کی دفعہ 63 کے تحت مقدمہ خارج کردیا۔ عدالت نے تینوں شہریوں کو رہا کرنے کا حکم دیدیا۔ پولیس نے ایس او پیز کی خلاف ورزی تحت مقدمہ درج کیا تھا۔

دوسری جانب ایڈیشنل آئی جی کراچی یعقوب منہاس نے تھانیداروں کو کورونا وائرس کا ویکسی نیشن کارڈ نہ ہونے پر شہریوں کیخلاف مقدمات کے اندراج سے روک دیا۔ایڈیشنل آئی جی کراچی یعقوب منہاس نے تھانیداروں کو کارروائیاں شادی ہالز، ہوٹلز اور تفریح مقامات تک محدود رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ اسسٹنٹ کمشنر کی موجودگی میں پبلک مقامات پر کارروائی کی جائے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روزشہر میں 2 درجن سے زائد مقدمات درج کر کے تقریبا 40 افراد کو گرفتار کیا گیا تھا۔پولیس حکام کے مطابق مقدمات وبائی امراض ایکٹ 2014 کے تحت درج کیئے گئے تھے۔

مزید پڑھیں:سندھ پولیس کی ویکسین نہ لگوانے والوں کے خلاف کارروائیاں، 18 مقدمات قائم، 33 افراد زیرحراست

پولیس حکام کے مطابق محکمہ داخلہ سندھ کے مراسلے میں کارروائیوں سے متعلق واضح نہیں ہے۔واضح رہے کہ محکمہ داخلہ سندھ نے پبلک ڈیلنگ والے اداروں کے عملے کی کورونا وائرس کی ویکسی نیشن لازمی قرار دی تھی۔

محکمہ داخلہ سندھ نے ٹرانسپورٹ، انڈسٹریز، مارکیٹس میں عملے کی ویکسی نیشن بھی لازمی قرار دی تھی۔

Related Posts