منی لانڈرنگ کیس میں سلمان شہباز کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Court issues non-bailable warrants for Salman Shahbaz in money laundering case

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور : احتساب عدالت نے منی لانڈرنگ کیس میں جمعرات کو سلمان شہباز کے خلاف ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے شہباز شریف کے صاحبزادے کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

لاہور کی احتساب عدالت نے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف اور ان کے اہل خانہ کے خلاف منی لانڈرنگ کیس کی سماعت کی۔

عدالت نے نصرت شہباز اور سلمان شہبازکے وارنٹ گرفتاری کے بارے میں استفسار کیا۔ قومی احتساب بیورو کے پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ نصرت شہباز کے خلاف وارنٹ جاری نہیں کیے گئے۔

مزید پڑھیں:جس عدالت نے نواز شریف کو باہر بھیجا وہ شہباز شریف سے جواب طلب کرے،فواد چوہدری

پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ نصرت شہباز نے اپنے والدین سے کسی بھی جائیداد کا ثبوت نہیں پیش کیا اور شہباز شریف کے وزیر اعلیٰ پنجاب بننے کے بعد ان کے اثاثوں میں اضافہ ہوااورکھاتوں میں بھی لین دین ہوئے تھے ۔

Related Posts