لاہور:عدالت نے نومنتخب وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز سے حلف لینے کیلئے خود نمائندہ مقرر کرنے کا عندیہ دیدیا ہے۔
چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ محمد امیر بھٹی نے نومنتخب وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کی جانب سے حلف برداری سے متعلق دائر درخواست کی سماعت کی۔
حمزہ شہباز نے اپنی درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے صدر کووزارت اعلیٰ کے حلف کے لیے گورنر کے علاوہ کسی اور شخص کو مقرر کریں تا ہم انہوں نے عدالتی احکامات پر عمل درآمد نہیں کیا۔
حمزہ شہباز نے عدالت سے اپنے احکامات پر عملدرآمد کے لیے ہدایات جاری کرنے کی استدعا کی ۔
مزید پڑھیں:صدر مملکت کو حمزہ شہباز سے حلف لینے کیلئے نمائندہ مقرر کرنیکا حکم