سرکاری اراضی کیس میں لیگی رہنما جوڈیشل ریمانڈ پر جیل روانہ

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
پینشن نہیں، پوزیشن؛ سینئر پروفیشنلز کو ورک فورس میں رکھنے کی ضرورت
Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سرکاری اراضی کیس میں لیگی رہنما جوڈیشل ریمانڈ پر جیل روانہ
سرکاری اراضی کیس میں لیگی رہنما جوڈیشل ریمانڈ پر جیل روانہ

لاہور: عدالت نے مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی چوہدری اشرف کو سرکاری اراضی کے دستاویزات میں رد بدل کیس میں جوڈیشل ریمانڈ پرجیل بھجوادیا۔

اینٹی کرپشن حکام نے مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی چوہدری اشرف کو سرکاری اراضی پر قبضے کے کیس میں لاہور کے جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا۔

اینٹی کرپشن حکام نے لیگی رہنما چوہدری اشرف کا جسمانی ریمانڈ ختم ہونے پر انہیں پیش کیا جس کے بعد عدالت نے انہیں 14 روز کے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

یہ بھی پڑھیں:

الیکشن کمیشن عملی طور پر وفاقی حکومت میں ضم ہوچکا ہے، فواد چوہدری

اینٹی کرپشن نے 27 دسمبر کو مسلم لیگ (ن) کے ایم این اے چوہدری اشرف کو گرفتار کیا تھا۔

چوہدری اشرف عام انتخابات 2018 میں پنجاب کے حلقہ این اے 148 ساہیوال ٹو سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔

Related Posts