لاہور: عدالت نے منی لانڈرنگ کے الزام کا سامنا کرنے والے وزیر اعظم کے صاحبزادے اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کو حاضری سے استثنیٰ دے دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت لاہور نے وزیر اعظم اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب کے خلاف منی لانڈرنگ کیس کی سماعت کے دوران حمزہ شہباز کی حاضری سے معافی کی استدعا قبول کرلی۔
وزیر اعظم 2 روزہ دورے کیلئے عرب امارات روانہ ہو گئے
منی لانڈرنگ کیس کی سماعت کے دوران احتساب عدالت لاہور نے ن لیگی رہنما حمزہ شہباز کی درخواست پر فریقین کا مؤقف سنا۔ وزیر اعظم کے متبادل وکیل انوار حسین بھی عدالت میں پیش ہوئے۔
سماعت کے دوران سلیمان شہباز بھی عدالت کے روبرو پیش ہو گئے۔ عدالت نے استفسار کیا کہ کیا ابھی سلیمان شہباز کی عبوری ضمانت جاری ہے؟ مقدمے میں ان کی حاضری کی ضرورت نہیں ہے۔
عدالت نے ریمارکس دئیے کہ سلیمان شہباز کا الگ ریفرنس فائل کیا جائے گا۔ عدالت نے کیس کی سماعت 27 جنوری تک ملتوی کردی۔ نیب نے وزیر اعظم اور حمزہ شہباز سمیت 16 ملزمان کو نامزد کیا تھا۔
قبل ازیں احتساب عدالت لاہور منی لانڈرنگ کیس میں وزیر اعظم شہباز شریف کو حاضری سے مستقل استثنیٰ دے چکی ہے۔ سابق وزیر اعلیٰ حمزہ شہباز نے متعدد بیانات میں کیس کو جھوٹا قرار دیا ہے۔