سائفر کیس، عمران خان اور شاہ محمود پر 17اکتوبر کو فردِ جرم عائد کرنیکا فیصلہ

کالمز

zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل
zia-2-1
حریدیم کے ہاتھوں اسرائیل کا خاتمہ قریب!

اسلام آباد: عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور نائب چیئرمین شاہ محمود قریشی پر 17اکتوبر کو فردِ جرم عائد کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی خصوصی عدالت نے سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے خلاف کیس کی سماعت کی، جج ابوالحسنات نے اسپیشل پراسیکیوٹر، وکیلِ صفائی اور ایف آئی اے کے دلائل کی سماعت کی۔

کراچی نے پاکستان کی بقا، ترقی اور خوشحالی کی ذمہ داری لی ہوئی ہے۔خالد مقبول

تفتیشی افسر کی جانب سے چالان کی نقول بھی عدالت کو پیش کی گئیں۔ اڈیالہ جیل راولپنڈی میں ہونے والی سماعت کیلئے شاہ محمود قریشی کی بیٹی اور بیٹا زین قریشی بھی عدالت پہنچ گئے۔ سماعت کے دوران چالان کی نقول بھی تقسیم ہوئیں۔

سماعت کے دوران عدالت نے سابق وزیر اعظم عمران خان اور نائب چیئرمین پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی پر فردِ جرم 17اکتوبر کو عائد کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ عدالت نے فریقین کو آئندہ سماعت کیلئے 17اکتوبر کو حاضر ہونے کا حکم دے دیا۔

واضح رہے کہ سابق وزیر اعظم عمران خان نے سائفر کی بنیاد پر یہ بیان دیا کہ انہیں وزارتِ عظمیٰ سے ہٹانے میں امریکا کا ہاتھ ہے جس کیلئے بیرونی سازش کی گئی۔ آئی ایس پی آر، قومی سلامتی کمیٹی اور حکومتی سطح پر اس بیان کی تردید کردی گئی۔

پاکستان کے علاوہ امریکا کی جانب سے بھی عمران خان کے بیانیے کی متعدد بار تردید ہوئی۔ امریکی ترجمانِ خارجہ کا کہنا تھا کہ امریکا کسی بھی ملک کی خودمختاری میں مداخلت کا قائل نہیں جبکہ چیئرمین پی ٹی آئی کا بیانیہ حقائق کے برعکس ہے۔