آمدن سے زائد اثاثوں کا کیس، اسحاق ڈار کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری

مقبول خبریں

کالمز

Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ
zia-2-1
کیا ایرانی ایٹمی پلانٹس پر امریکی حملہ ڈراما ہے؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد: احتساب عدالت نے سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کیخلاف آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس کی مزید کارروائی اُن کی گرفتاری تک مؤخر کردی۔

تفصیلات کے مطابق اٹھارہ مئی کو احتساب عدالت میں نیب پراسیکیوٹر افضل قریشی اور شریک ملزمان کے وکلاء عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے احکامات جاری کرتے ہوئے سابق وزیر خزانہ کے دائمی وارنٹ گرفتاری کی دوبارہ توثیق کردی۔

عدالت نے کارروائی کے دوران شریک ملزمان کی بریت کی درخواستوں پرفیصلہ اسحاق ڈار کی گرفتاری سے مشروط کردیا۔ عدالت نے حکم دیا کہ جب تک سابق وزیر خزانہ کو گرفتار کرکے پیش نہیں کیاجاتا، اس ریفرنس میں کارروائی مزید آگے نہیں بڑھے گی۔

یہ بھی پڑھیں: ووٹ کو عزت دو کا نعرہ لگانے والے آج اداروں سے بھیک مانگ رہے ہیں، شیخ رشید

مزید برآں احتساب عدالت نے کیس کی سماعت غیرمعینہ مدت تک ملتوی کردی۔

خیال رہے کہ شریک ملزمان منصور رضا، نعیم محمود اور سعید احمد نے نیب ترمیمی آرڈیننس کے تحت ریفرنس کو دوبارہ چیلنج کر رکھا تھا۔ سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے خلاف ستمبر 2017 میں ریفرنس دائر ہوا تھا اوراسحاق ڈار دسمبر 2017 سے کیس میں اشتہاری ہیں۔

یاد رہے کہ اس سے قبل گزشتہ سماعت میں ملزم کے وکیل قاضی مصباح کی جانب سے سماعت دوبارہ ملتوی کرنے کی استدعا کی گئی تھی۔شریک ملزم کے وکیل نے کہا تھا کہ مرکزی ملزم کے واپس آنے تک عدالت فیصلہ نہ سنائے جبکہ نیب پراسیکیوٹرافضل قریشی نے قاضی مصباح کی استدعا کی مخالفت کی تھی۔

Related Posts