پولیس مسجد میں بنائی ویڈیو ڈھونڈھنے میں ناکام، صبا قمر اور بلال سعید کو ضمانت مل گئی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Court approves Saba Qamar, Bilal Saeed's bail request in mosque video case

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور :تاریخی وزیر خان مسجد میں گانے کی عکس بندی سے متعلق کیس میں جمعرات کو لاہور کی عدالت نے اداکارہ صبا قمر اور گلوکار بلال سعید کی ضمانت منظور کرلی۔

سماعت کے موقع پر دونوں فنکارآج عدالت میں حاضر ہوئے،سماعت کے دوران صبا قمر کے وکیل نے دعویٰ کیا کہ ان کی مؤکلہ بے قصور ہے اور انہوں نے مسجد کے تقدس کو پامال نہیں کیا۔

تفتیشی افسر نے بتایا کہ پولیس کو ابھی تک گانے کی شوٹنگ کی ویڈیو موصول نہیں ہوئی تھی جو انٹرنیٹ پر وائرل ہوئی تھی۔

لاہور سیشن کورٹ کے جج چوہدری قاسم علی نے صبا قمر اور بلال سعید کی عبوری درخواستوں کے حق میں فیصلہ سناتے ہوئے ضمانت منظور کرلی۔

صبا قمر اور بلال سعید کو لاہور کی تاریخی وزیر خان مسجد میں ایک گانے کی عکس بندی پر مقدمے کا سامنا ہے،ویڈیو کے کچھ مناظر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعدکچھ لوگوں نے عبادت گاہ کی حرمت کی خلاف ورزی کا الزام عائد کرتے ہوئے غم و غصے کا اظہار کیا تھا۔

مزید پڑھیں: جو ضد کرتی ہوں اسے پورا کر کے دم لیتی ہوں‘ صبا قمر

دونوں فنکاروں  نے مسجد میں شوٹنگ پر مداحوں سے معافی بھی مانگی تھی تاہم لاہور میں مقدمہ درج ہونے کے بعد دونوں فنکاروں نے عدالت سے ضمانت کروالی ہے۔

Related Posts