عدالت نے سابق اسپیکر اسد قیصر کی 10روزہ حفاظتی ضمانت منظور کر لی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سلطان کی وفات: اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا عمان کی حکومت سے اظہارِ تعزیت
سلطان کی وفات: اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا عمان کی حکومت سے اظہارِ تعزیت

اسلام آباد: عدالتِ عالیہ نے تحریکِ انصاف کے رہنما و سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر 10روزہ حفاظتی ضمانت منظور کر لی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق اسپیکر کے خلاف اینٹی کرپشن صوابی نے مقدمہ درج کیا تھا جس پر اسد قیصر نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے حفاظتی ضمانت کیلئے رجوع کیا۔مقدمے کی سماعت جسٹس طارق محمود جہانگیری نے کی۔

  یہ بھی پڑھیں:

نگراں وزیر اعظم کا فیصلہ ہوچکا ہے۔شاہ محمود قریشی

جسٹس طارق محمود جہانگیری نے اسد قیصر کی جانب سے اینٹی کرپشن میں درج مقدمے میں حفاظتی ضمانت کی درخواست کی سماعت کے دوران آئندہ 10روز میں متعلقہ عدالت سے رجوع کرنے کی ہدایت کی۔

سماعت کے دوران اسلام آباد ہائیکورٹ کا ریمارکس دیتے ہوئے کہنا تھا کہ جمعے کے روز اسد قیصر کے وکیل نہیں آئے، درخواست گزار سابق اسپیکر کو عدالت آنا چاہئے تھا۔ وکیل نے کہا کہ معاون وکیل عدالت کو بہتر طور پر آگہی نہیں دے سکا۔ 

حفاظتی ضمانت 50 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض منظور کی گئی۔ عدالت نے اسد قیصر کو ہدایت کی کہ اینٹی کرپشن کے کیس میں شاملِ تفتیش ہوں، متعلقہ عدالت میں بھی حاضری دیں جبکہ  محکمۂ اینٹی کرپشن کو گرفتاری نہ کرنے کا حکم دیا۔

Related Posts