ایک کمرشل پرواز کے دوران جوڑے کی نازیبا حرکت کی ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد شدید ردعمل پیدا ہوا ہے جس کے نتیجے میں ایئر لائن نے اندرونی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔
یہ ویڈیو سوئس ایئر کی پرواز میں کاک پٹ کے کنٹرول کردہ سیکورٹی کیمروں کے ذریعے ریکارڈ کی گئی تھی۔
ویڈیو میں جوڑے کو جہاز کے گیلری حصے میں نازیبا حرکت کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ یہ واقعہ نومبر میں بنکاک سے زیورخ جانے والی 12 گھنٹے کی پرواز 181 کے دوران پیش آیا۔
ایک سوشل میڈیا صارف نے لکھا، “سوئس ایئر کی حالیہ پرواز میں بنکاک سے زیورخ جانے والے جوڑے نے فرسٹ کلاس گیلری میں غیر مناسب حرکت کی جسے خفیہ طور پر پائلٹ نے ریکارڈ کیا۔ کاک پٹ عملہ اب اس ویڈیو کو سوشل میڈیا پر شیئر کرنے کے الزام میں تحقیقات کا سامنا کر رہا ہے۔
مشہور پورن اسٹار رائے لیل بلیک نے پاکستان کے دورے پر حجاب پہن کر دل جیت لیے
سوئس ایئر نے پرائیویسی کی خلاف ورزی پر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے اور ایئر لائن حکام نے یقین دہانی کرائی ہے کہ ویڈیو ریکارڈ کرنے اور اسے سوشل میڈیا پر پھیلانے والے عملے کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔
ایئر لائن کی میڈیا ترجمان میکے فولروٹ نے کہا، “لوگوں کی واضح اجازت کے بغیر ان کی فلم بندی اور ان ریکارڈنگز کی منتقلی ہماری ہدایات اور اقدار کے خلاف ہے اور ڈیٹا پروٹیکشن کے قواعد کی خلاف ورزی ہے۔”
انہوں نے مزید کہا کہ عملے کو جوڑے کو کیمرے میں دیکھنے کے بعد براہ راست مداخلت کرنی چاہیے تھی ناں کہ واقعے کو فلم بند کرنا چاہیے تھا۔ “ہمارے عملے کو ان کی پیشہ ورانہ مہارت کے لیے جانا جاتا ہے اور ہم ان کی صلاحیتوں پر بھروسہ کرتے ہیں۔
A couple on board a recent Swiss Air flight from Bangkok to Zurich joined the mile-high club in the first-class galley while secretly being recorded by the pilots.
The cockpit crew are now under investigation for sharing the footage on group chats which has since gone viral. pic.twitter.com/B9cGA8dVKZ
— ᒍᑌᔕT ᗰIKE (@JustMikeMcKay) December 5, 2024
ایئر لائن نے مزید کہا کہ وائرل فوٹیج اور سوشل میڈیا پر طنزیہ تبصرے مسافروں کے لیے “بے عزتی” کے مترادف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایئر لائن اس بات کا پتہ لگانے کی کوشش کر رہی ہے کہ “اصل میں کیا ہوا اور یہ ریکارڈنگ کیسے منظر عام پر آئیں۔” انہوں نے کہا، “ہمارے مسافروں کا اعتماد اور ان کے ساتھ عزت و احترام ہمارا اولین مقصد ہے۔”
یہ بات قابل ذکر ہے کہ طیاروں میں نصب سی سی ٹی وی کیمرے نائن الیون حملوں کے بعد عملے کی سیکورٹی کے لیے لگائے گئے تھے جن کا مقصد کاک پٹ میں زبردستی داخلے کی کوششوں پر نظر رکھنا ہے۔