شان مسعودکاؤنٹی چیمپئن شپ میں لگاتا دو ڈبل سنچریاں بنانے والے پہلے پاکستانی بن گئے

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کاؤنٹی چیمپئن شپ، شان مسعود کی لگاتار دوسری سنچری
کاؤنٹی چیمپئن شپ، شان مسعود کی لگاتار دوسری سنچری

قومی کرکٹ ٹیم کے بیٹسمین شان مسعود نے کاونٹی چیمپئن شپ میں ایک اور ڈبل سنچری بنالی، اس طرح مسلسل دو اننگز میں اُن کی دو ڈبل سنچریاں ہوگئیں۔

شان مسعود نے ڈربی شائرکرکٹ کلب کی نمائندگی کرتے ہوئے لیسٹر شائر کے خلاف ڈبل سنچری بنائی جس کے بعد وہ کاؤنٹی چیمپئن شپ میں  مسلسل دو اننگز میں 2 ڈبل سنچریاں  اسکور کرنے والے پہلے پاکستانی کھلاڑی بن گئے ہیں۔

واضح رہے کہ شان مسعود نے اس سے قبل سسکس کیخلاف 239 رنز کی اننگز کھیلی تھی۔

مزید برآں شان مسعود مسلسل دو فرسٹ کلاس اننگز میں ڈبل سنچریاں اسکور کرنے والے دوسرے پاکستانی بھی بن گئے، اس سے قبل 1977/78 میں حبیب بینک کے ارشد پرویز نے یہ کارنامہ انجام دیا تھا۔

خیال  رہے کہ کئی پاکستانی کھلاڑی کاؤنٹی چیمپئین شپ کھیلنے کے لئے لندن میں موجود ہیں۔

دوسری جانب پی سی بی کے سابق چیف ایگزیکٹو وسیم خان انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے نئے جنرل مینجر منتخب ہوگئے ہیں، وسیم خان آئی سی سی میں جیف آلڈرائس کی جگہ لیں گے اور اگلے ماہ عہدے کا چارج سنبھالیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: وسیم خان کی خواہش پوری ہوگئی، آئی سی سی میں نیا عہدہ مل گیا

آئی سی سی کے موجودہ جنرل مینجر آلڈرائس نے وسیم خان کو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل میں عہدہ ملنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ مجھے امید ہے وسیم اپنے تجربے سے ادارے کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچانے میں اہم کردار ادا کریں گے۔

Related Posts