ملک کی معیشت درست سمت کی طرف گامزن ہے، شبلی فراز

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Country’s economy heading towards right direction: Shibli Faraz

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات شبلی فراز نے کہا ہے کہ حکومت کی موثر پالیسیوں کی وجہ سے ملک معاشی استحکام کی طرف گامزن ہے۔

منگل کووفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے شبلی فراز نے کہا کہ معاشی حالات بہتر ہونے کی وجہ سے اسٹاک مارکیٹوں میں استحکام دیکھا جا رہا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ مشیر مالیات نے موجودہ معاشی حالات پر تفصیلی بریفنگ دی ۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ معیشت درست سمت کی طرف جارہی ہے جبکہ ملک میں برآمدات میں اضافہ ہوا ہے۔

شبلی فراز نے کہا کہ اسٹیٹ بینک کے ذخائر 12اعشاریہ 5 بلین ڈالر تک جا چکے ہیں جو خوش آئند علامت ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جب تحریک انصاف کی حکومت اقتدار میں آئی تو موجودہ کھاتوں کا خسارہ 20 ارب ڈالر تھا جبکہ اب یہ 3 ارب ڈالر رہ گیا ہے۔

شبلی فراز نے بتایا کہ میڈیا کے 80 فیصد واجبات کی ادائیگی کی جاچکی ہے جبکہ وزیر اعظم نے بقایا واجبات فوری ادا کرنے کی ہدایت کی ہے۔

مزید پڑھیں:کورکمانڈر کانفرنس، آرمی چیف نے افغان مفاہمتی عمل میں پیشرفت کو سراہا

انہوں نے مزید کہا کہ زراعت کے شعبے کو چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبوں میں شامل کرلیا گیا ہے۔

Related Posts