کراچی: رومانیہ میں تیارکردہ 2300 ٹن وزنی بحری جہاز پی این ایس یرموک کو پاک بحریہ میں شامل کر لیا گیا ، پی این ایس یرموک کی کمشننگ تقریب رومانیہ میں منعقد ہوئی۔
پاک بحریہ کے ترجمان کے مطابق رومانیہ میں تیار کیے جانے والا 2300 ٹن وزی بحری جہاز پی این ایس یرموک پاک بحریہ کے بیڑے میں شامل کرلیا گیا جو جدید آلات اور ٹیکنالوجی سے لیس ہے۔
ترجمان کے مطابق پی این ایس یرموک مختلف اقسام کے میری ٹائم آپریشنزسرانجام دینے کی صلاحیت رکھتا ہے، اس طرز کا دوسرا جہاز پی این ایس تبوک رواں سال کے وسط تک پاک بحریہ میں شامل ہوگا۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ پی این ایس یرموک کی کمشننگ تقریب رومانیہ میں منعقد ہوئی جس میں وائس چیف آف نیول اسٹاف وائس ایڈمرل محمد فیاض جیلانی نے بطور مہمان خصوصی تقریب میں شرکت کی۔
ترجمان کے مطابق تقریب میں پاکستانی حکام کے علاوہ رومانین بحریہ کے اعلیٰ افسران، دوست ممالک کے سفیروں اور ڈامن شپ یارڈ کی انتظامیہ نے بھی شرکت کی۔
یہ بھی پڑھیں: پاک بحریہ کے اثاثوں میں اضافہ، میری ٹائم پٹرول، خود کار ڈرونز فلیٹ میں شامل