ہماری کہکشاں میں ستاروں کے درست محل وقوع کا نقشہ تیار

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ہماری کہکشاں ملکی وے
کہکشاں میں ستاروں کا درست محل وقوع معلوم کرنے کا نقشہ تیار

وارسا:علم فلکیات کے ماہرین نے ستاروں کا درست محل وقوع معلوم کرنے کے لیے ملکی وے نامی ہماری  کہکشاں کا تھری ڈی نقشہ بنا لیا ہے جس سے پتہ چلتا ہے کہ ہماری کہکشاں انگریزی حرف ایس سے ملتی جلتی اور خمیدہ ہے۔ 

جن ماہرین فلکیات نے یہ تھری ڈی نقشہ بنانے کا کارنامہ سرانجام دیا، ان کا تعلق پولینڈ کی وارسا یونیورسٹی سے ہے۔ انہوں نے بے حد چمکدار اور مسلسل کرنیں خارج کرتے ان ستاروں کا غور سے جائزہ لیا جنہیں سیفیڈز کہتے ہیں۔ ہماری کہکشاں ملکی وے کا تھری ڈی نقشہ انہی سیفیڈز کی مدد سے بنایا گیا۔

ماہرین فلکیات کی تنظیم کے سربراہ پروفیسر ڈوروٹا کا کہنا ہے کہ ملکی وے کی شکل و صورت اور ماہیت کا جائزہ لینے کے لیے سیفیڈز بہت اہم ہیں۔ ہمارے ساتھ کام کرنے والے ماہرین فلکیات ایک مدت تک چلی میں رہے اور مسلسل ملکی وے کا مشاہدہ کرتے رہے۔

پروفیسر ڈوروٹا نے بتایا کہ ماہرین فلکیات نے اپنی روشنی کو ایک خاص ترتیب اور دورانیے کے ساتھ بدلتے ہوئے ستاروں پر غور کیا اور تمام تر کہکشاں کی لاتعداد بار تصویریں لیں۔بعد ازاں متعدد تصویروں کو جوڑ کر ان کے باہمی ربط کو درست طریقے سے سمجھتے ہوئے اس نقشے کو ترتیب دیا گیا۔

اس سے قبل عوام الناس کے ساتھ ساتھ ماہرین فلکیات بھی یہ سمجھتے تھے کہ ملکی وے نامی ہماری کہکشاں میدان کی طرح بالکل سپاٹ اور سیدھی ہے جس کی کوئی شکل بیان نہیں کی جاسکتی تھی۔ 

Related Posts