کور کمانڈر کانفرنس: عسکری قیادت کا سیلاب متاثرین کی ہرممکن مدد جاری رکھنے کا عزم

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کور کمانڈر کانفرنس: عسکری قیادت کا سیلاب متاثرین کی ہرممکن مدد جاری رکھنے کا عزم
کور کمانڈر کانفرنس: عسکری قیادت کا سیلاب متاثرین کی ہرممکن مدد جاری رکھنے کا عزم

راولپنڈی: عسکری قیادت نے کور کمانڈرز کانفرنس کے دوران سیلاب متاثرین کو سہولیات فراہم کرنے اور تکالیف کو کم کرنے کے لیے کوئی کسر اٹھا نہ رکھنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق راولپنڈی کے جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) میں 250 ویں کور کمانڈرز کانفرنس ہوئی۔ جس کی صدارت آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق کور کمانڈر کانفرنس کے دوران فورم کو ملک میں سیلاب کی صورتحال پر خصوصی توجہ دیتے ہوئے بیرونی اور داخلی سلامتی کی صورتحال اور آرمی فارمیشنز کی طرف سے جاری امدادی کارروائیوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

کور کمانڈر کانفرنس کے شرکاء نے سیلاب کی صورتحال اور فوج کی طرف سے جاری بحالی اور ریلیف کاموں کا جائزہ لیا۔ اور اس دوران ملک بھر میں شدید بارشوں اور سیلاب سے قیمتی جانوں کے ضیاع اور بنیاڈی ڈھانچے کو ہونے والے وسیع نقصان پر دکھ کا اظہار کیا۔

سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ نے فارمیشنوں کو آپریشنل تیاریوں کو برقرار رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں دہشت گردی کے خاتمے کے لیے کوششیں جاری رکھیں۔

مزید پڑھیں:خدارا بلوچستان کی مدد کریں، ایوب کھوسہ کی عوام سے اپیل

کور کمانڈرز کانفرنس کے دوران فورم نے سیلاب متاثرین کی تکالیف کو کم کرنے کے لیے کوئی کسر اٹھا نہ رکھنے کا عزم کیا۔سپہ سالار نے کہا کہ مصیبت کی اس گھڑی میں ہر ایک متاثرہ فرد تک پہنچنا ضروری ہے۔سپہ سالار نے امدادی کوششوں کو سراہا اور آرمی فارمیشنز کو سیلاب متاثرین کی ہر ممکن مدد کرنے کی ہدایت کی۔

Related Posts