دنیا بھر میں کورونا متاثرین کی تعداد 57لاکھ تک پہنچ گئی، 3 لاکھ 52ہزار168 اموات

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Coronavirus worldwide cases cross 5.7 million

واشنگٹن: دنیا بھر میں 56 لاکھ 81 ہزار 601 افراد میں موذی وباء کی تصدیق کے بعد کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد5اعشاریہ7 ملین تک پہنچ گئی۔

امریکا ، اسپین ، روس ، برطانیہ ، جرمنی ، برازیل ، اٹلی ، فرانس سب سے زیادہ متاثرہ ملکوں میں شامل ہیں جن میں کورونا وائرس کے کی تعداد ہر روز بڑھتی ہی جارہا ہے، دنیا بھر میں  کورونا وائرس سے 3 لاکھ 52ہزار168 اموات ہوچکی ہیں۔

امریکا میں 1اعشاریہ 7 ملین کیسز رجسٹرڈ ہوچکے ہیں  اور ایک لاکھ سے زیادہ اموات کی اطلاعات ہیں۔ برازیل میں اب تک 394507 کیسز اور 24000 اموات کے ساتھ امریکا کے بعد دنیا میں دوسرے نمبر پر ہے۔

روس  62ہزار 342  کیسز اور 3807 ہلاکتوں کے بعدتیسرے نمبر پر ہے۔ اٹلی میں 32 ہزار 877 اموات ہوچکی ہیں جبکہ گذشتہ 24 گھنٹوں میں 92 افراد اس بیماری کا شکار ہوئے۔

اسپین میں 273 اموات ریکارڈ کی گئیں جبکہ متاثرین کی تعداد2لاکھ83 ہزارسے تجاوز کرگئی ہے۔ فرانس میں ایک ہی دن میں 96 اموات کی اطلاع ملی ہے ،برطانیہ میں پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران 121 اموات ریکارڈ کی گئیں۔

مزید پڑھیں: پاکستان میں کورونا کیسز 59 ہزار سے تجاوز، اموات 1225 ہوگئیں

سعودی عرب میں کورونا وائرس کے 74ہزار795 کیسزرپورٹ ہوچکے ہیں ، جب کہ 399 اموات بھی ریکارڈ ہوئی ہیں۔ میکسیکو میں ایک ہی دن میں 353 اموات ہوئیں ۔

Related Posts