بھارت میں پھنسے 176پاکستانی شہری آج وطن پہنچیں گے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

200 Pakistanis stranded in India due to COVID-19 return home

لاہور: کورونا وائرس لاک ڈاؤن کی وجہ سے بھارت میں پھنسے ہوئے 176 پاکستانیوں کو آج اٹاری واہگہ بارڈر کے راستے وطن واپس بھیج دیا جائے گا۔

دفتر خارجہ کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ پاکستانی کورونا وائرس کی وجہ سے سرحدبند ہونے کے باعث چھتیس گڑھ ، گجرات ، مدھیہ پردیش ، مہاراشٹرا ، پنجاب ، راجستھان ، اترپردیش اور دہلی سمیت مختلف ہندوستانی ریاستوں میں پھنسے ہوئے تھے۔

بھارت میں پھنسے ہوئے پاکستانیوں کی محفوظ اور آسانی سے وطن واپسی کے لئے نئی دہلی میں پاکستان کے ہائی کمیشن نے بھارتی حکام سے رابطے کرکے پاکستانی شہریوں  کی واپسی کا معاملہ حل کیا۔

نئی دہلی میں پاکستان ہائی کمیشن نے لاک ڈاؤن کے دوران مختلف ہندوستانی شہروں میں پھنسے ان پاکستانیوں کی اٹاری منتقلی کے لئے سہولت بھی فراہم کی۔

20 مارچ 2020 ء سے اب تک 400 سے زائد پاکستانیوں کو اٹاری واہگہ بارڈر کے راستے بھارت سے پاکستان واپس بھیجا جاچکاہے۔ وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ باقی تمام پھنسے ہوئے پاکستانیوں کی وطن واپسی تک کوششیں جاری رہیں گی۔

مزید پڑھیں:چین میں پھنسے پاکستانی طلبہ کی واپسی سے متعلق حکومت نے بڑا فیصلہ کرلیا

قبل ازیں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا تھا کہ دنیا کے مختلف حصوں میں پھنسے ایک لاکھ سے زائد شہریوں کی وطن واپسی کیلئے بھی اقدامات کئے جارہے ہیں۔

Related Posts