تمام شہریوں کی ویکسی نیشن کیلئے عید کے بعد رجسٹریشن شروع ہو گی، اسد عمر

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

NCOC announces new Covid-19 restrictions

اسلام آباد :وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقیات و چیئرمین نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر اسدعمر نے کہا ہے کہ حکومت عید کے بعد تمام شہریوں کے لیے کورونا ویکسین کی رجسٹریشن کا منصوبہ بنا رہی ہے۔

سینئر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے اسد عمر نے پاکستان میں کورونا کی تیسری لہر کے حوالے سے آئندہ پانچ سے چھ ہفتوں کو اہم قرار دیا۔انہوں نے کہا کہ اب تک نجی شعبے سے 14 ہزار افراد نے ویکسین لگوائی ہے ،سرکاری سطح پر 11 افراد کو ویکسین لگائی جاچکی ہے۔

انہوںنے کہاکہ ویکسی نیشن کے لیے اس وقت چین، پاکستان کا بنیادی ذریعہ ہے جبکہ عید کے بعد ملک میں کورونا کی کین سینو ویکسین بھی دستیاب ہوگی۔

مزید پڑھیں:کورونا کے وار مزید تیز، وباء نے 105 زندگیاں نگل لیں، 5ہزار312 نئے شکار

اسد عمر نے میڈیا نمائندوں کو بتایا کہ عید کے بعد ہم یومیہ ایک لاکھ 25 ہزار سے زائد افراد کو ویکسین لگانے کے قابل ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ ملک میں اس وقت کورونا کے تشویشناک مریضوں کی تعداد پہلی لہر سے زیادہ ہے جو تشویش کی بات ہے۔وفاقی وزیر نے زور دیتے ہوئے کہا کہ ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کے ذریعے کیسز کی شرح کو کم کیا جاسکتا ہے۔

واضح رہے کہ ملک بھر میں کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے 10 لاکھ افراد نے ویکسین لگوا لی ،سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیرِ منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا کہ اب تک 10 لاکھ افراد کورونا ویکسین لگوا چکے ہیں جبکہ گزشتہ روز 76 ہزار افراد نے ویکسین لگوائی۔

وزیرِ منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا کہ اب تک کورونا ویکسین لگوانے کیلئے 20 لاکھ سے زائد افراد نے رجسٹریشن کروائی ہے جن میں 6 لاکھ ہیلتھ کیئر ورکرز اور 50 سال سے زائد العمر 14 لاکھ سے زائد عمر کے افراد شامل ہیں۔

Related Posts