کوروناوائرس :سفری پابندیاں سخت ، پی آئی اے کی تعاون کی اپیل

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Coronavirus: Strict travel restrictions, PIA appeal for cooperation

اسلام آباد:کینیڈا، اومان، متحدہ عرب امارات اور ملائیشیا نے سیاحتی، وزٹ اور کاروباری ویزے پر سفر کرنے پر پابندی عائد کردی ہے، اب 18 مرچ سے تا حکم ثانی کینیڈا میں صرف کینیڈین یا امریکی شہری، مستقل قیام پذیر یا سفارتی عملہ داخل ہوسکے گا۔

پی آئی اے کی 18 مارچ کو ٹورنٹو جانے والی پرواز کسی وزٹ ویزا والے کو نہیں لے کے جائے گی 17 مارچ سے اومان میں تمام شہریت والے مسافر ماسوائے اومانی یا خلیجی شہریوں کے داخلے پر پابندی متحدہ عرب امارات میں کاغذی ویزے پر داخلے پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے۔

متحدہ عرب امارات میں صرف پاسپورٹ پر ثبت ویزا والے مسافر داخل ہو سکیں گےملائیشیا جانے والے مسافر بھی صرف اسی صورت میں سفر کر سکیں گے اگر ان کے پاس مائیشین شہریت ہو یا سفارتی اجازت نامہ ہو۔

مزید پڑھیں: سعودی حکومت کا نوٹس، پی آئی اے نے پروازوں کا شیڈول تبدیل کردیا

ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کے پروازیں معمول کے مطابق جاری تاہم پابندی والے مسافر نہیں جا سکیں گے معلومات کیلئے پی آئی اے کال سنٹر سے رابطہ کریں ۔

وہ مسافر جو پابندی سے متاثر ہوں سے التماس ہے کہ اپنے ٹکٹ تبدیل کروا لیں یہ ایک ہنگامی صورتحال ہے جس پر تمام کرم فرمائوں سے تعاون کی اپیل ہے ،پی آئی اے دشواری کیلئے معذرت خواہ ہے مگر پابندیوں پر ہمارا اختیار نہیں ۔

Related Posts