کراچی: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم نے عمارتوں کے مالکان پر زور دیا ہے کہ وہ کورونا وائرس کی وجہ سے اپنے کرایہ داروں کے لئے کرایہ کم کریں۔
انہوں نے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ پاکستان میں کورونا وائرس کی وجہ سے کیفے ، ریسٹورنٹس ، دکانیں ، اسکولوں اور کھیل کے میدان ویران ہوگئے ہیں۔
مزید پڑھیں:یہ سوچ سراسر غلط ہے کہ پاکستان میں بچوں سے جنسی زیادتی بڑھ گئی۔شنیرا اکرم
عمارتوں کے مالکان کو مشکل وقت میں اپنے کرایہ داروں کے لئے کرایہ کی نرمی کا مظاہرہ کرنا چاہئے۔
With the recent shut downs of cafes, restaurants, shops, gyms, schools and play areas due to #CoronaVirusPakistan, building owners should show some rent leniency towards their tenants during this time of hardship so that our small businesses don’t close down for good.
— Shaniera Akram (@iamShaniera) March 18, 2020