کراچی : ڈی جی پرائیویٹ انسٹیٹیوشنزنے منگل کو کراچی کے مزید 20 اسکولوں کی رجسٹریشن کو محکمہ سندھ کے محکمہ تعلیم اور خواندگی کے احکامات کی خلاف ورزی پر معطل کردیا ہے۔
نجی اداروں کی رجسٹرار رفیعہ جاوید نے انسپکشن ٹیم کے ہمراہ مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور دو دن میں 50 اسکولوں کی رجسٹریشن معطل کردی اور بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن کو اسکولوں کے خلاف کارروائی کی سفارش کی ہے۔
یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ حکومت سندھ نے اس سے قبل اعلان کیا تھا کہ کورونا وائرس کے تناظر میں صوبے میں تمام تعلیمی ادارے 13 مارچ تک بند رہیں گے۔
مزید پڑھیں:کورونا وائرس: سندھ میں تعلیمی ادارے 13 مارچ تک بند