کورونا کے باعث ریال میڈرڈ کے کھلاڑیوں اور آفیشلز کی تنخواہوں سے کٹوتی کا فیصلہ

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Coronavirus: Real Madrid’s players, officials to take 10-20% pay cut

فرانس: ریال میڈرڈ کے کھلاڑیوں ، کوچز اور ڈائریکٹرز نے کورونا کے باعث اپنی تنخواہوں سے 10 سے 20 فیصد کٹوتی پر اتفاق کیا ہے۔

یہ فیصلہ کلب کے عملے کو بحران سے دوچار ہونے سے بچانے کے لئے اٹھایا گیا ہے۔ کلب کی باسکٹ بال ٹیم نے بھی رضاکارانہ تنخواہوں میں کٹوتی پر اتفاق کیا ہے۔

اس فیصلے سے مقابلوں کی معطلی اور اس کی تجارتی سرگرمیوں کے بڑے حصے کے مفلوج ہونے کے نتیجے میں آمدنی میں کمی کو کم کرنے میں مدد ملے گی۔

اس سے قبل 8 مارچ کو ہسپانوی ٹورنامنٹ لا لیگا کا آخری میچ ہوا تھا جب کہ اسپین تین ہفتوں سے کورونا سے دوچار ہے جبکہ 26 اپریل تک لاک ڈاؤن میں رہے گا۔

گذشتہ ماہ اعلان کیا گیا تھا کہ بارسلونا کے کھلاڑی 70 فیصد تنخواہ میں کٹوتی کریں گے اور عملے کو پوری اجرت کی ادائیگی یقینی بنانے کے لئے تعاون کرینگے۔

مزید پڑھیں:کورونا کے خطرا ت کے باعث فٹبال کے 2 عالمی مقابلے ملتوی ہونے کا امکان

Related Posts