پنجاب میں کورونا وائرس کے نئے 18 کیس سامنے آگئے، ملک میں تعداد 236 ہوگئی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

coronavirus patients in Pakistan rises to 236 as 18 new cases emerge in Punjab

لاہور : پنجاب میں  کورونا وائرس کے مزید 18 کیس سامنے آنے کے بعد ملک میں مجموعی کیسوں کی تعداد 236 ہوگئی ہے ۔

سندھ میں 172 ، پنجاب میں 26 ، بلوچستان میں 16 ، خیبر پختون خوا میں 15 ، اسلام آباد میں 2 اور گلگت بلتستان میں 5 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

منگل کے روز ایک ٹویٹ میں وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے تصدیق کی کہ پنجاب میں کیسوں کی تعداد 26 ہوگئی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ ہم ڈی جی خان میں قابو پانے والے تمام مشتبہ مریضوں اور 736 زائرین کی جانچ کر رہے ہیں۔ تفتان سے آنے والے زائرین کو قرنطینہ کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:کورونا وائرس: پاکستان میں مذہبی اجتماعات ملتوی، خطبہ جمعہ محدود کرنیکا فیصلہ

قبل ازیں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت کورونا وائرس ٹاسک فورس کے اجلاس میں بتایا گیا کہ صوبے میں وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد بڑھ کر 172 ہوگئی ہے اور ان میں سے 38 کا تعلق کراچی سے ہے۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ سکھر میں تفتان بارڈر سے آنے والے 274 زائرین کے ٹیسٹ کیے گئے ، جن میں سے 140 منفی تھے جبکہ 134 مثبت نکلے۔

Related Posts